تعارف جامعہ

Shape Img

تعارف جامعہ

تاسیس جامعہ

جامعۃ العلوم الاسلامیہ، سوہان فیض آباد میں واقع ایک ممتاز دینی ادارہ ہے، جو شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب کی سرپرستی میں 11 مارچ 2021ء کو قائم ہوا۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالغفار صاحب کی نگرانی میں یہ ادارہ قرآن و حدیث کی تعلیم اور طلبہ کی علمی و روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے...

مزید پڑھیں

شعبہ جات

جامعہ میں اس وقت درج ذیل شعبے خدمات سرانجام دے رہے ہیں :

1- شعبہ تحفیظ القرآن

2- شعبہ درس نظامی (قسم الاردو،قسم العربی)

3- شعبہ تخصصات (الافتاء، اللغۃ العربیہ)

4- دارالافتاء

5- مالیات

مزید پڑھیں

سہولیات

جامعۃ العلوم الاسلامیہ کی انتظامیہ کی ہمیشہ یہ بھرپور کوشش رہتی ہے کہ اپنے معزز طلبہ کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ جائز سہولیات بھی مہیا کی جائیں، تاکہ وہ یکسوئی اور اطمینانِ قلب کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کر سکیں۔ الحمدللہ،اس سلسلے میں جامعہ کی طرف سے مہیا کردہ نمایاں سہولیات درج ذیل ہیں:

1- دارالاقامہ

2- مطعم

3- لائبریری

4- ڈسپنسری

5- ڈیجیٹل لیب

6- اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ

مزید پڑھیں

اوقات کار

دفترتعلیمات

صبح 7 بجے تا 12بجے

بعداز ظہر تا نمازِ عصر

دارالافتاء

صبح 7 بجے تا 12بجے

بعداز ظہر تا نمازِ عصر

بعداز مغرب تا رات 10بجے

مزید پڑھیں

اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ

طلبہ میں ایثار، قربانی، خدمتِ خلق اور اخوت و بھائی چارگی کے ساتھ نظم و تنظیم سازی کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے جامعہ میں "اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ" کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو اساتذہ کرام کی نگرامی میں کام کرتاہے۔ٹرسٹ میں کام کرنے والے طلباء"اپنی مدد آپ" کے اصول پر کام کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ محدود پیمانے پر آپس میں فنڈ بھی جمع کرتے ہیں۔ یہ شعبہ نہ صرف جامعہ کی بعض ضروریات کے پورا کرنے میں ممدہے بلکہ طلباء کی تربیت کا عملی میدان بھی ہے...

مزید پڑھیں

تعمیری منصوبے

1- مسجد کے اوپر مزید دومنزلہ عمارت۔ایک منزل دارالقرآن کےلئے، جبکہ دوسری منزل طلباء کی رہائش کےلئے (ہاسٹل)

2- جدید لائبریری۔

3- کم ازکم میٹرک تک سکول سسٹم کا قیام

4- وسیع دارالقرآن کا قیام۔

5- اساتذہ کےلئے رہائشی مکانات۔

مزید پڑھیں

تعلیمات

Shape Img

تعلیمات

نظام تعلیم

جامعہ کا نظامِ تعلیم ایک متوازن، مربوط اور منظم طریقۂ کار پر قائم ہے، جس کا مقصد طلبہ کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ نظام تین بنیاد ی ستونوں پر مشتمل ہے۔

1-تدریس(پڑھائی)۔

2- تکرار۔

3- مطالعہ۔

تدریس:۔

جامعہ میں درسِ نظامی کے اسباق کا آغاز صبح سے دوپہر تک ہوتاہے، جس کے سات پیریڈز ہوتے ہیں اورچار پیریڈز مکمل ہونے کے بعد بیس منٹ کا وقفہ دیاجاتاہے۔ان اوقات میں اساتذہ کرام اپنے اپنے مفوضہ اسباق پورے اہتمام اور سنجیدگی کے ساتھ پڑھاتے ہیں،اوریہی مرحلہ طلبہ کو علمی بنیاد فراہم کرتا ہے...

مزید پڑھیں

نصابِ تعلیم برائے درسِ نظامی و تخصصات

جامعہ ہذا چونکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک رکنی ادارہ ہے، اس لئے جامعہ کے درسِ نظامی میں وفاق المدارس کا منتخب شدہ نصاب ہی پڑھایا جاتا ہے، البتہ درجات میں درجہ اولیٰ میں چند مفید کتابیں جامعہ کے نصاب میں شامل ہیں جو طلبہ کی استعداد بڑھانے میں خاصی معاون ہیں۔

1- صحیح البخاری ( دونوں جلدیں)

2- صحیح مسلم (دونوں جلدیں)

3- سنن ترمذی (دونوں جلدیں)

4- سنن ابی داؤد ( دونوں جلدیں)

5- سنن نسائی (جلد اول)

مزید پڑھیں

امتحانات

جامعہ میں طلبہ سے ایک تعلیمی سال میں تین امتحان لئے جاتے ہیں البتہ اولیٰ اور تخصصات (تخصص فی الافتاء اور تخصص فی اللغۃ) کے علاوہ باقی درجات کا سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ کے تحت منعقد ہوتاہے ۔

پہلا امتحان (سہ ماہی):

اس کا انعقاد محرم الحرام کے آخری عشرے میں ہوتا ہے۔

دوسرا امتحان (ششماہی):

اس کا نعقاد ربیع الثانی کے آخری عشرے میں ہوتا ہے۔

تیسرا امتحان (سالانہ):

جامعہ میں غیر وفاقی درجات کے طلبہ کرام سے لیاجاتا ہےاور اس کا انعقاد وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ البتہ وفاقی درجات اپنا سالانہ امتحان وفاق المدارس کے تحت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ہم نصابی سرگرمیاں

جامعۃ العلوم الاسلامیہ کی انتظامیہ اس بات پر کامل یقین رکھتی ہے کہ طلبہ کی علمی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں اور شخصی قابلیتوں کو نکھارنا بھی نہایت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ میں تعلیم کو صرف درسی نصاب تک محدود نہیں رکھا جاتا، بلکہ طلبہ کی فکری، لسانی، اور اخلاقی تربیت کے لیے مختلف النوع ہم نصابی سرگرمیوں کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی ہر لمحہ یہ سعی رہتی ہے کہ طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے اور ان میں خوداعتمادی، مثبت سوچ، قائدانہ صلاحیت، تقریری و تحریری مہارت، اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لیے جامعہ میں وقتاً فوقتاً مختلف اوقات میں نہایت مفید اور پُراثر ہم نصابی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

مزید پڑھیں

جامعہ کے قواعد و ضوابط

مزید پڑھیں

پہلا مرحلہ:

داخلے کے امیدوار طلبہ کرام اپنے سرپرستوں کے ساتھ جامعہ میں حاضر ہو کر سب سے پہلے داخلہ فارم وصول کرتے ہیں فارم پر کرنے کے بعد دفتر تعلیمات سے امتحانی ٹوکن حاصل کرتےہیں اوراس کے بعد ان بچوں کے ناظرہ اور ذہانت و یادداشت کا امتحان لیا جاتاہے۔ ذہانت و یادداشت جانچنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ 15 منٹ کےمقررہ وقت میں کسی بھی پارےاور سورۃ کے درمیان میں سے تین بڑی اور پانچ، چھ چھوٹی آیات طلبہ و یاد کرانے کے لئے دی جاتی ہیں۔

دوسرا مرحلہ:

پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدوار سے بنیادی عصری مضامین (اردو، ریاضی، جنرل نالج، انگریزی) کا تحریری ٹیسٹ لیا جاتا ہے ۔

تیسرا مرحلہ:

پہلے دو مرحلوں سے فارغ ہونے کے بعد امیدوار طلبہ کرام کو گھر بھیج دیا جاتا ہے اور امتحانی رپورٹ آنے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب ہوتا ہے جس کی اطلاع سرپرست حضرات کو بذریعہ فون کی جاتی ہے...

مزید پڑھیں

سالانہ دورہ جات

جامعہ میں سالانہ تعطیلات کے دوران عربی زبان کا خصوصی دورہ منعقد کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد اپنےہی قدیم طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ دورہ بالخصوص درجہ اول (اولی ) پڑھنے کے بعد عربی معہد (arabic medium)میں پڑھنے کا ذوق رکھنے والے طلبہ کےلئے نہایت قیمتی اور مفید تجربہ ہوتا ہے۔ باہمی مشورے سے اور حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک کے طول وعرض سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بھی اس دورے میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے۔ البتہ ان طلباء کی شرکت کی اجازت یا عدم اجازت سے متعلق حتمی فیصلہ کو بذریعہ اعلان شیئر کیا جاتاہے...

مزید پڑھیں

دارالافتاء

Shape Img

دارالافتاء

تعارف دارالافتاء

امعۃ میں دیگر شعبہ جات کی طرح ایک فعال شعبہ "دارالافتاء " کا بھی ہے جو ہرسال سینکڑوں کی تعداد میں تحریری اور زبانی جوابات سے لوگوں کو مستفید کر رہا ہے ، دارالافتاء میں ملک بھر سے براہ راست ، خط وکتابت ، موبائل کال اور واٹس ایپ کے ذریعے سوالات آتے ہیں اور ہفتے کے اندر اندر سوالات کے جوابات تحریر کرکے بھیجنے کی حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے ، تاہم کبھی کبھار سوال تحقیق طلب ہوتاہے ، تو اس کی تنقیح وتحقیق میں پورا مہینہ بھی لگ جاتاہے۔

الحمد للہ دارالافتاء میں ہمہ وقت تجربہ کار مفتیان کرام کی ایک ٹیم مصروف عمل رہتی ہے ، اور نہایت احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے...

مزید پڑھیں

حل شدہ فتاویٰ

مزید پڑھیں

فتویٰ تلاش کریں

مزید پڑھیں

سوال پوچھیں

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل لائبریری

Shape Img

ڈیجیٹل لائبریری

کتب برائے درس نظامی

(+1200 کتب)

مزید دیکھیں

شرح جات برائے درس نظامی

(+5000 شروحات)

مزید دیکھیں

فتویٰ جات

(+800 مسائل)

مزید دیکھیں

خطبات و مواعظ

(+350)

مزید دیکھیں

اردو ادبیات

(+600 مضامین)

مزید دیکھیں

جدیدیت سے متعلق کتب

(+450)

مزید دیکھیں