جامعہ میں طلبہ سے ایک تعلیمی سال میں تین امتحان لئے جاتے ہیں البتہ اولیٰ اور تخصصات (تخصص فی الافتاء اور تخصص فی اللغۃ) کے علاوہ باقی درجات کا سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ کے تحت منعقد ہوتاہے ۔
اس کا انعقاد محرم الحرام کے آخری عشرے میں ہوتا ہے۔
اس کا نعقاد ربیع الثانی کے آخری عشرے میں ہوتا ہے۔
جامعہ میں غیر وفاقی درجات کے طلبہ کرام سے لیاجاتا ہےاور اس کا انعقاد وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ البتہ وفاقی درجات اپنا سالانہ امتحان وفاق المدارس کے تحت دیتے ہیں۔
جامعہ میں تخصص فی الافتاء کے علاوہ تمام درجات میں ہر سہ ماہی اور ششماہی امتحان سے قبل ایک ایک جائزہ ہوتا ہے، تاکہ طلبہ کرام کی استعداد کو جانچا جا سکے۔ وہ درجات درج ذیل ہیں:
ان جائزوں کے نمبرات امتحانی نمبرات میں جمع کیے جاتے ہیں اور ان درجات کا نتیجہ ان کے ساتھ ہی مرتب کیا جاتا ہے۔
ہر تعلیمی سال میں سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ کے نام سےتین امتحانات لئے جاتے ہیں، اس سال 1446ھ سے سہ ماہی اور ششماہی سے پہلے تمام درجات سے جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ عموماً امتحان کے ایک ہفتہ بعد دوسرے ہفتہ میں تمام طلبہ کے سامنے نتائج کا اعلام کیا جاتا ہے، جس میں کامیاب ہونے والے اور امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اور ناکام ہونے والے طلبہ کو محنت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، اور ہر درجہ کے تفصیلی نتائج نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دئیے جاتے ہیں۔ نتائج کا ابتدائی اعلان غیر حتمی ہوتا ہے، اعلان کے بعد دو دن تک اساتذہ کرام ہر درجہ میں طلبہ کوان کے لکھے ہوئے امتحانی پرچے دکھاتے ہیں تاکہ حاصل کردہ نمبروں کے جمع کرنے میں کوئی غلطی ہو یا کسی جزء کے نمبر نہ لگ سکے ہوں تو اس کی تصحیح کی جا سکے۔ اور اگر کوئی طالب علم اپنے پرچہ پر نظرِ ثانی کروانا چاہتا ہے تو وہ دفترِ تعلیمات میں نظرِ ثانی کی درخواست دیتا ہے، اور پھراس کے پرچہ پر نظرِ ثانی کی جاتی ہے۔ نظرِ ثانی اور تصحیحات کے بعد حتمی نتائج مرتب کیے جاتے ہیں، اور ان تصحیحات کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیا جاتا ہے۔جامعہ میں اچھی اور قابلِ تحسین روایت یہ بھی ہے کہ ہر امتحان کے بعد ایک خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں کسی معزز مہمان گرامی کو مدعو کیا جاتا ہے اور اساتذہ کرام کی موجودگی میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو اعزازات اور انعامات سے نوازا جاتا ہےتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دیگر طلبہ میں ایسی ہی محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ یہ پورا عمل نہ صرف جامعہ کے تعلیمی معیار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ طلبہ کی ذہنی اور اخلاقی تربیت اور ان کی تعلیمی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جامعہ کے تعلیمی دورانیے کی ابتداء شوال کے مہینے میں ہوتی ہے ، جبکہ اس کی انتہاء رجب المرجب کے آخری ہفتے (وفاق المدارس العربیہ اور جامعہ کے سالانہ امتحان کے بعد ) ہوتی ہے ۔
1- عید الاضحیٰ کے موقع پر تقریبا 15 تعطیلات ہوتی ہیں۔
2- سہ ماہی امتحان کے بعد تین روز کی تعطیل ہوتی ہے۔
3- ششماہی امتحان کے بعد ایک ہفتہ کی تعطیل ہوتی ہے۔
4- سالانہ امتحان کے بعد وفاق المدارس کی ترتیب کے مطابق تقریباً اڑھائی ماہ کی چھٹیاں ہوتی ہیں ۔
اس کے علاوہ جامعہ میں کسی خاص دن کی مناسبت سے چھٹی نہیں کی جاتی۔