طلبہ میں ایثار، قربانی، خدمتِ خلق اور اخوت و بھائی چارگی کے ساتھ نظم و تنظیم سازی کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے جامعہ میں "اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ" کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو اساتذہ کرام کی نگرامی میں کام کرتاہے۔ٹرسٹ میں کام کرنے والے طلباء"اپنی مدد آپ" کے اصول پر کام کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ محدود پیمانے پر آپس میں فنڈ بھی جمع کرتے ہیں۔ یہ شعبہ نہ صرف جامعہ کی بعض ضروریات کے پورا کرنے میں ممدہے بلکہ طلباء کی تربیت کا عملی میدان بھی ہے۔
ٹرسٹ کا بنیادی ڈھانچہ سات افراد پر مشتمل ہوتاہے:
ٹرسٹ کا عمومی نگران جامعہ کا ایک استاد ہوتا ہے،جو جامعہ میں اپنی دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کے امور کی صرف نگرانی کرتا ہے۔
ٹرسٹ کا امیر طلباء میں سے ہوتا ہے،اور اس کے لئے عموما اس طالبِ علم کا انتخاب کیا جاتاہے،جو رضاکارانہ طور پر کئی سال سے ٹرسٹ میں خدمات سرانجام دے چکا ہو۔
ٹرسٹ چونکہ کئی شعبہ جات پر مشتمل ہے،اس لئے ہر شعبے کےلئےطلباء میں سے ایک ذمہ دار کا انتخاب کیا جاتاہے۔ذمہ دار کے علاوہ کئی دیگر طلباء رضاکارانہ طور پر متعلقہ شعبے میں ذمہ دار کی معاونت میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
اس شعبے کا مقصد جامعہ کے ماحول کو پاک ،صاف ستھرا اورخوشگوار بنانا ہے ۔اس شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے طلباء کمروں، برآمدوں، وضوخانوں اور بیت الخلاء کی صفائی کا خاص اہتمام کرتے ہیں، اورصفائی کے لئے درکار تمام ضروری اشیاء (جھاڑو،برش،تیزاب وغیرہ)کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ۔اس عمل سے نہ صرف جامعہ کا ماحول پاکیزہ رہتا ہے بلکہ طلباء میں عاجزی، نظم و ضبط اور خدمت خلق کی بھی فکر پیدا ہوتی ہے۔
اس شعبہ کے قیام کا مقصد،سال بھر میں مختلف مواقع (مثلا: عیدالاضحی،محرام الحرام ) پرطلباء کو فضائل،مسائل اور سنتوں کی یاددہانی کراکر ان کے عملی شوق کو پروان چڑھانا ہے۔اس شعبہ سے منسلک طلباء موقع کی مناسبت کے مطابق سنت ،فضائل اور بعض دفعہ ضروری مسائل لکھ کر نوٹس بورڈ پر آیزاں کرتے ہیں۔ جن سےتمام طلباء کو یکساں مستفید ہونے کا موقع ملتا ہے۔
دین سارا کا سارا ادب ہے،اور اپنے متبعین کو بھی ادب سیکھنے سکھانے پر زور دیتا ہے۔چنانچہ جس طرح علم کی عظمت و قدردانی ضروری ہے،ایسے ہی آلاتِ علم کا ادب و احترام بھی ضروری ہے۔اسی مقصد کے پیشِ نظر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام "مقدس اوراق" کے عنوان سے ایک ذیلی شعبہ قائم ہے۔اس شعبہ سے منسلک طلباء مقدس اوراق کو جمع کرنے اور پھر محفوظ مکان تک پہنچا نے کا اہتمام کرتے ہیں۔
یہ شعبہ طلباء کےلئے ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اسی غرض سے جامعہ میں باقاعدہ ایک ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈسپنسری میں بیمار طلباء کوضروری ادوایات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی تیمارداری کا بھی انتظام ہوتاہے۔
شعبہ باغبانی ٹرسٹ کے ذیلی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے،اس شعبہ سے منسلک طلباء اپنے فارغ اوقات میں مدرسے کے احاطے میں پودے اور پھول لگاکر اس کی آبیاری کرتے ہیں،جس سے ایک تو جامعہ کے حسن اور رنگ وروغن میں اضافہ ہوتا ہے،جبکہ دوسری طرف طلباء میں خدمت کا جذبہ نکھر کر سامنے آتا ہے۔
ٹرسٹ کےلئے فنڈنگ صرف اساتذہ کرام اور طلباء کرام ہی سے کی جاتی ہے۔اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ٹرسٹ سے متعلقہ طلباء سال میں ایک یا دو دفعہ چندے کا اعلان کرتے ہیں،اور پھر اساتذہ اور طلباء حسب ِ استطاعت اس میں تعاون کرتے ہیں۔(چندے کی رقم نہ تو متعین ہے اور نہ ہی لازمی ہے،بلکہ ہر ایک طالبِ علم اپنی استطاعت کے مطابق اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے)۔چندہ کی وصولیابی اور خرچ کرنے کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتاہے۔
حقیقت یہ ہے کہ "اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ دراصل کردار سازی کی ایک نرسری ہے۔ جہاں طلباء کتابی علم کے ساتھ ساتھ، ایثار، نظم وضبط، خدمت، محنت، اور قیادت کی عملی تربیت پاتے ہیں۔