جامعہ میں سالانہ تعطیلات کے دوران عربی زبان کا خصوصی دورہ منعقد کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد اپنےہی قدیم طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ دورہ بالخصوص درجہ اول (اولی ) پڑھنے کے بعد عربی معہد (arabic medium)میں پڑھنے کا ذوق رکھنے والے طلبہ کےلئے نہایت قیمتی اور مفید تجربہ ہوتا ہے۔ باہمی مشورے سے اور حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملک کے طول وعرض سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بھی اس دورے میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے۔ البتہ ان طلباء کی شرکت کی اجازت یا عدم اجازت سے متعلق حتمی فیصلہ کو بذریعہ اعلان شیئر کیا جاتاہے۔