نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںواضح رہے کہ عاقل ، بالغ ، مسلمان ، مرد جو بقدر فرض قراءت کرنے پر قدرت رکھتا ہو اور نماز کے متعلق ضروری احکام سے بھی واقف ہو تو ایسا شخص امام بن سکتا ہے اور مستقل طور پر ایسے شخص کو امام رکھنا چاہیے جو عالم دین اور پرہیزگار ہو اور عام (غیر عالم) شخص کو بلا کسی وجہ شرعی کے امام رکھنا بہتر نہیں ، لہذا صورت مسئولہ میں؛
(1) اگر غیر عالم شخص میں مندرجہ بالا شرائط پائی جاتی ہوں تو اسکی امامت درست ہے ۔
2۔ اگر امام کے اندر کوئی ایسی بری اور خلاف شرع یاخلاف مروت کوئی عادت ہو جس کی وجہ سے مقتدی اس سے ناراض ہوں تو اسکی امامت مکروہ ہے اور اگر کسی کو امام کے ساتھ ذاتی رنجش کی وجہ سے نفرت ہو تو اس صورت میں اس امام کی امامت بلا کراہت درست ہوگی۔
كما في بدائع الصنائع :
وَأَمَّا بَيَانُ مَنْ يَصْلُحُ لِلْإِمَامَةِ فِي الْجُمْلَةِ فَهُوَ كُلُّ عَاقِلٍ مُسْلِمٍ... إلى قوله مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «صَلُّوا خَلْفَ مَنْ قَالَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ» ، وَقَوْلُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «صَلُّوا خَلْفَ كُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ»
(فصل بيان من يصلح للامامة فى الجملة،ج1،ص666،ط:قديمي كتب خانة)
وفي ردالمحتار على الدرالمختار:
(وَيُكْرَهُ) تَنْزِيهًا (إمَامَةُ عَبْدٍ) وَلَوْ مُعْتَقًا قُهُسْتَانِيٌّ. عَنْ الْخُلَاصَةِ، وَلَعَلَّهُ لِمَا قَدَّمْنَاهُ مِنْ تَقَدُّمِ الْحَرِّ الْأَصْلِيِّ، إذْ الْكَرَاهَةُ تَنْزِيهِيَّةٌ فَتَنَبَّهْ (وَأَعْرَابِيٌّ) وَمِثْلُهُ تُرْكُمَانٌ وَأَكْرَادٌ وَعَامِّيٌّ (وَفَاسِقٌ وَأَعْمَى).
(باب الإمامة،ج2،ص355،ط:مكتبة رحمانية)
وفى التاتارخانية :
ومن أَمَّ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ، إنْ الْكَرَاهَةُ لِفَسَادٍ فِيهِ أَوْ لِأَنَّهُمْ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ مِنْهُ كُرِهَ له ذلك وَإِنْ هُوَ أَحَقَّ لم يكره.
(الفصل السادس:في بيان من هو احق بالإمامة،ج2،ص255،ط:مكتبة اعزازية)
Mufti
تاریخ جواب: 12 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 10 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔