سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-165 Fatwa no: 1447-165

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کو جو پیسے دئے جاتے ہیں وہ پیسے کس چیز کے پیسے ہیں اور ان پیسوں کا لینا جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز ہے تو کن لوگوں کیلئے اس کا لینا جائز ہے؟
جواب :

ہماری معلومات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومتِ پاکستان کا ایک سوشل ویلفیئر (social welfare) پروگرام ہے، جس کا مقصد غریب، مستحق اور نادار افراد کی مالی مدد کرنا ہے اور اس پروگرام  کے تحت ملنے والی رقم  بین الاقوامی فلاحی اداروں کی طرف سے غریبوں کے نام پر لی جاتی ہے۔ اس کی اہلیت کے لئے سرکار نے کچھ شرائط رکھی ہیں مثلاً اس سے  استفادہ کرنے والا شخص واقعی غریب و نادار ہو، ماہانہ آمدنی 20 ہزار روپے سے کم ہو، پاکستانی حکومت ،فوج  یا  کسی دوسری حکومت سے وابستہ ایجنسی کا ملازم نہ ہو، 3 ایکڑ سے زیادہ کھیتی یا 80 مربع گز سے زیادہ رہائشی زمین کا  مالک نہ ہو،  پنشن یا حکومت سے ریٹائرمنٹ کے بعددیگر  فوائد حاصل  کرنے والا نہ ہو ، کسی دوسرے ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے والا نہ ہو ،  مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا حامل نہ ہو  اور اس طرح کے چند دیگر شرائط بھی ہیں ۔
بصورت مسؤلہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم  کے ذریعے غریب عوام کی مالی معاونت  کی جاتی  ہے، اس لئے جو لوگ اس فنڈ کی اہلیت کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ شرائط پر پورے اترتے ہوں   ان کے لئے مذکورہ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم  لینا جائز اور درست ہے۔
قال تبارك و تعالى:
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ.            (االتوبة: 60)
و في شرح المجلة لسليم رسم باز:
الهدية هي المال الذي يعطى لأحد أو يرسل إليه إكراما له.
 ( الكتاب السابع: في الهبة،المادة 834، ص161  ،  نور محمد)                                      

Mufti

تاریخ جواب: 14 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 10 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب