نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
میں نے ایک سوسائٹی سے چند پلاٹوں کی فائلیں خریدی اور ان فائلوں کے پیچھے واقعی زمین بھی موجود تھی اور میں نے یہ فائلیں اس نیت سے خریدی تھیں کہ پلاٹ مہنگے ہوجائیں گے تو ان کو بیچ دوں گا اور آپ کے علم میں ہوگا کہ ان فائلوں پر ایک نوٹ لگا ہوتا ہے اور اس نوٹ کا جو نمبر ہوتا ہے وہی نمبر فائل کا بھی ہوتا ہے اور سوسائٹی والوں کو اگر کوئی وہ فائل واپس بیچنا چاہے تو سوسائٹی وہ فائل واپس لیتی ہے لیکن اس شرط پر کہ اس فائل پر لگا نوٹ اور فائل پر درج شدہ نمبر ایک ہی ہو۔میں نے وہ فائلیں اپنے کمرے کی ایک الماری میں رکھیں لیکن بچوں نے ان فائلوں میں سے نوٹ نکال کر ان کو خرچ کردیا اب میرے پاس وہ فائلیں تو ہیں جس کے پیچھے زمین بھی ہے لیکن وہ نوٹ اب نہیں ہے۔میں نے اپنے ایک دوست سے اس حوالے سے بات کی تو اس نے کہا یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے میرا ایک جاننے والا ہے جو نقلی نوٹ چھاپتا ہے اور اس میں اور اصلی نوٹ میں کوئی فرق نہیں کرسکتااس سے اسی نمبر کے نوٹ بنوالیں گے۔اب اگر میں نوٹ نہیں بنواتا تو میرا پیسوں کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ پوری فائل صحیح سلامت ہے بس صرف ایک پچاس روپے کا نوٹ اس میں نہ ہونے کی وجہ سے سوسائٹی مجھ سے واپس خریدے گی نہیں ۔اب کیا یہ شرعا ً جائز ہے کہ میں نوٹ بنواکر اس میں لگا لوں تاکہ میرا نقصان نہ ہو؟
جعلی نوٹ بنانا اور اس کو آگے چلانا جہاں فراڈ اور دھوکہ ہے ادھر قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اس لئے جعلی نوٹ بنانا اور اس کو آگے چلانا شرعا ، قانونا ً و اخلاقاً ہر اعتبار سے ناجائز ہے ،لہذابصورت مسولہ مذکورہ فائلوں کیلئے نقلی نوٹ بنوانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں اس لئے اس قسم کا اقدام ہرگز نہ کریں اور نقصان سے بچنے کیلئے مذکورہ سوسائٹی والوں کے ساتھ بات کریں شاید اس کی کوئی صورت نکل آئے یا ان کو تھوڑا سستا بیچنے کی پیشکش کریں تاکہ آپ زیادہ نقصان سے بچ سکیں۔
سنن ابن ماجه:
عن أبي هريرة، قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم برجل يبيع طعاما، فأدخل يده فيه فإذا هو مغشوش، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليس منا من غش»
(كتاب التجارات، باب النهي عن الغش، 2/749، دار إحياء الكتب العربية)
السنن الكبرى للبيهقي:
عن الأعمش , عن أبي إسحاق , عن مصعب بن سعد , عن أبيه , عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " يطبع المؤمن على كل شيء إلا الخيانة والكذب "
(كتاب الشهادات، 10/ 332، دار الكتب العلمية)
شعب الإيمان:
عن قتادة عن أنس قال : خطبنا رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : لا إيمان لمن لا أمانة له و لا دين لمن لا عهد له.
(الثاني و الثلاثين من شعب الإيمان و هو باب في الإيفاء بالعقو، 4/78، دار الكتب العلمية)
Mufti
تاریخ جواب: 14 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔