سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-255 Fatwa no: 1447-255

کمیشن ایجنٹ کمیشن کا حقدا ر کب ہوتا ہے ؟

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ میں پراپرٹی ڈیلر ہوں،کمیشن پر کاروبار کرتاہوں،کبھی کوئی گاہک آجاتاہے،میں اس کودکان یاگھر دکھاتا ہوں،اس کوپسند آکرمجھےبیعانہ بھی دیتاہے،پھراس کومالک کےساتھ ملاتا ہوں،مالک اورگاہک کاایگریمنٹ بھی ہوجاتاہے،یہ سب کچھ طے ہوجانےکےبعداگروہ چلاجاتاہے،تو کیا اس صورت میں میں کمیشن واپس کرنےکاپابند ہوگا،حالانکہ میری جتنی ذمہ داری تھی ،میں نےپوری کی ہے،وضاحت فرمائیں۔
جواب :

کمیشن ایجنٹ کمیشن کامستحق تب بنتا ہے، جب وہ بائع اورمشتری کوملاکرعقد کوپا ئےتکمیل تک پہنچادے،بصورت مسئولہ جب بائع اورمشتری  کےدرمیان عقد تام ہوجاتاہے،توآپ کمیشن کےمستحق ہوجاتے ہیں،لہذا اس کےبعد اگرکسی وجہ سےوہ چلاجاتاہے،تو آپ کمیشن واپس کرنےکےپابند نہیں ہونگے۔
في فتاوى قاضيخان:دلال باع شيئاً وأخذ الدلالية ثم اسحق المبيع على المشتري أو رد بعيب بقضاء أو غيره لا يسترد الدلالية وإن انفسخ البيع لأنه وإن انفسخ لا يظهر أن البيع لم يكن فلا يبطل عمله (2/ 149)
في الفتاوى الهندية :الدلال في البيع إذا أخذ الدلالة بعد البيع ثم انفسخ البيع بينهما بسبب من الأسباب سلمت له الدلالة كالخياط إذا خاط الثوب ثم فتقه صاحب الثوب. كذا في خزانة المفتين.(الباب السادس عشر في مسائل الشيوع: 4/ 451:دارالفكر)

Mufti

تاریخ جواب: 15 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 16 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب