نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ میں ایک دن گھر آیا،تو اپنےچھوٹے بچے کودیکھا کہ وہ رزق کی بادبی کررہاتھا،میں نے اس کو ایک تھپڑ مارا اورپھراپنی اہلیہ کوکہا کہ تم اس کو سمجھاتی کیوں نہیں ہو؟اس پراس نےزبان درازی شروع کی ،تو میں نے بیٹھ کریہ تحریر لکھی۔۔۔میں ہوش وحواس کےساتھ بغیرکسی دباؤ کےفلانۃ بنت فلان کو فارغ کرتا ہوں۔۔۔کرتا ہوں۔۔۔ کرتاہوں۔پھر میں نےکاغذ اس کی اوپرپھینک دی۔ان الفاظ سےمیرا ارادہ صرف ڈرانے دھمکانےکاتھا،نہ کےطلاق کا،اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس سے میری بیوی کو طلاق واقع ہوگئی ہے،یانہیں؟اگرواقع ہوگئی ہے،توکتنی طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں؟راہنمائی فرمائیں۔
واضح رہےکہ لفظ"فارغ" آج کل کےعرف میں ایساکنائی لفظ ہے جو صرف اورصرف جواب کااحتمال رکھتاہے،لہذا اگرکوئی آدمی اپنی بیوی کو "میں تجھے فارغ کرتا ہوں"وغیرہ کےالفاظ بولے،تو قرینہ یعنی غصہ یامذاکرہ طلاق کےوقت اس سے بلانیتِ طلاق بھی ایک طلاق واقع ہوجاتی ہے۔بصورت مسئولہ آپ کےالفاظ" میں فلانۃ بنت فلان کو فارغ کرتا ہوں۔۔۔"سے آپ کی بیوی پرایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے،لہذااگر آپ دوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے رہناچاہتے ہیں،توعدت کےاندر اندر بھی نئےمہرکےساتھ تجدیدِ نکاح کرسکتے ہیں،بصورت دیگرعدت (تین ماہواری) کےبعد عورت آزاد ہوگی ،بشمول آپ کےجہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے۔
في الفتاوى الهندية:
(الفصل الخامس في الكنايات) لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة. ثم الكنايات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك، اختاري، اعتدي (وما يصلح جوابا وردا لا غير) اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري (وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام والأحوال ثلاثة (حالة) الرضا (وحالة) مذاكرة الطلاق بأن تسأل هي طلاقها أو غيرها يسأل طلاقها (وحالة) الغضب ففي حالة الرضا لا يقع الطلاق في الألفاظ كلها إلا بالنية والقول قول الزوج في ترك النية مع اليمين وفي حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي وفي حالة الغضب يصدق في جميع ذلك لاحتمال الرد والسب إلا فيما يصلح للطلاق ولا يصلح للرد والشتم كقوله اعتدي واختاري وأمرك بيدك فإنه لا يصدق فيها كذا في الهداية.
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 20 Jun 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔