سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-22 Fatwa no: 1447-22

آپ علیہ السلام کے شجرہ نسب کو چار پشتوں تک یاد رکھنےکا حکم شرعی

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: میں ایک کتاب کا مطالعہ کررہا تھا ،جس میں یہ لکھا تھا کہ آپ علیہ السلام کے شجرہ نسب کو چار پشتوں تک یاد رکھنا فرض عین ہے، تو اس کے بارے میں یہ بتائیں کہ واقعی یہ فرض عین ہے ؟
جواب :

واضح رہے کہ فرض عین اس چیز کو کہتے ہیں جس کا ثبوت دلیل قطعی سے  ہو ،جبکہ صورت مسئولہ میں آپ علیہ السلام کے شجرہ نسب کو چار پشتوں تک یاد رکھنا کسی  دلیل قطعی سے ثابت نہیں ہے ،اس لئے آپ علیہ السلام کے شجرہ نسب کو چار پشتوں تک یاد کرنے پر فرض عین کا حکم لگانا شرعا درست نہیں ،تاہم  یاد رکھنا بہتر ہے ۔
كمافي ردالمحتار:
اعْلَمْ أَنَّ الْفَرْضَ مَا ثَبَتَ بِدَلِيلٍ قَطْعِيٍّ لَا شُبْهَةَ فِيهِ كَالْإِيمَانِ وَالْأَرْكَانِ الْأَرْبَعَةِ، وَحُكْمُهُ اللُّزُومُ عِلْمًا: أَيْ حُصُولُ الْعِلْمِ الْقَطْعِيِّ بِثُبُوتِهِ وَتَصْدِيقًا بِالْقَلْبِ: أَيْ لُزُومُ اعْتِقَادِ حَقِّيَّتِهِ وَعَمَلًا بِالْبَدَنِ حَتَّى يَكْفُرَ جَاحِدُهُ وَيَفْسُقُ تَارِكُهُ بِلَا عُذْرٍ.
(كتاب الأضحية،ج6،ص313،ط: دار الفكر)
وفى الجوهرة النيرة:
وَالْمَشْرُوعَاتُ أَرْبَعَةٌ فَرِيضَةٌ وَوَاجِبٌ وَسُنَّةٌ وَنَافِلَةٌ فَالْفَرِيضَةُ مَا ثَبَتَ بِدَلِيلٍ قَطْعِيٍّ لَا شُبْهَةَ 

فِيهِ كَالْكِتَابِ وَالْخَبَرِ الْمُتَوَاتِر.
(كتاب الحج،ج1،ص148،ط: المطبعة الخيرية)

Mufti

تاریخ جواب: 10 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 11 May 2026

واللہ اعلم بالصواب