سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-272 Fatwa no: 1447-272

کرائے پردیاہوا گھر اگر وقت پورا ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے،تو کرائے کا حق دار کون ہوگا۔

براہ راست فتویٰ
سوال :

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں ،کہ زید نے بکر کو ایک مکان کرایہ پر دیا ،اس معاہدے کے تحت کہ دس سال تک ہر مہینہ دس ہزار روپے دینے ہونگے،دس سال پورے ہونے سے پندرہ دن پہلے زید نے اس مکان کو بکر کے علم میں لائے بغیر عمر پر بھیج دیا ،بعد میں جب بکر کو اس معاملے کا علم ہوا ،توبکر نے اس بیع کی اجازت دی ،نیز بکر نے اس مکان میں پورے دس سال یعنی وہ پندرہ دن بھی گزارے ہیں۔ 
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ شرعا اس آخری پندرہ دن کے کرایہ کا حق دار زید یعنی اصل مالک  کا ہوگا ،یاعمر جس نے اس مکان کو خریدا ہے؟ 

جواب :

واضح رہے کہ جب ایک مرتبہ سودا تام ہوجائے یعنی اس میں  خریدار یا فروخت کرنے والے  اپنے لئے کوئی خیار نہ رکھے،تو  پھر فروخت کرنے والا  کا حق ثمن میں ثابت ہوجاتاہے،جبکہ خریدنے والا کا حق  مبیع یعنی اس چیز میں  ثابت ہوجاتا ہے،جس کو خریدا گیا ہے۔
بصورتِ مسئولہ اگر سودا نقد کا تھا، یعنی خرید وفروخت کےبعد گھر خریدنے والے (عمر) کا ہوگیا تھا،صرف کرایہ دار کے پندرہ دن گزارنےکا انتظار تھا،تو اس صورت میں چونکہ اصل مالک خریدار یعنی عمر  ہے،اس لئے وہ اس پندرہ دن کی اجرت کا مستحق ہوگا،لیکن  اگرسودا تام نہیں ہوا تھا،بلکہ صرف وعدہ بیع تھا،تو اس صورت میں  کرایہ کا حق دار اصل مالک ہوگا۔
في بدائع الصنائع : أما البيع الصحيح الذي لا خيار فيه فله أحكام لكن بعضها أصل وبعضها من التوابع  أما الحكم الأصلي فالكلام فيه في موضعين في بيان أصل الحكم وفي بيان صفته  أما الأول فهو ثبوت الملك للمشتري في المبيع وللبائع في الثمن للحال فلا بد من معرفة المبيع والثمن لمعرفة حكم البيع والأحكام المتعلقة بهما. (5/ 233:دارالكتاب العربي)
في الفتاوى الهندية :وأما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري وفي الثمن للبائع إذا كان البيع باتا وإن كان موقوفا فثبوت الملك فيهما عند الإجازة كذا في محيط السرخسي وأما أنواعه فبالنظر إلى مطلق البيع أربعة نافذ وموقوف وفاسد وباطل فالنافذ ما أفاد الحكم للحال والموقوف ما أفاده عند الإجازة. (3/ 3:دارالفكر)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 20 Jun 2026