نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںمیرا نام زید ہے،اور میری بیوی کا نام فاطمہ ہے،میری زوجہ کا بریلوی مسلک سے تعلق ہے،گزشتہ شب ہماری آپس میں میاں بیوی کا معمولی سے بات پر جھگڑا شروع ہوا،جوکہ بڑھتے بڑھتے کافی بڑھ گیا،اس دوران اپنی بیوی کو ایک بار طلاق کا لفظ میرے زبان سے ادا ہوا کہ یہ چُپ ہوجائےگی،مگر میری بیوی چُپ نہ ہوئی،اورمزید گرم جوشی کے ساتھ مجھ سے مزید الجھ گئی،اس کے بعد مجھے خود سمجھ نہ آیا،میں بہت زیادہ غصہ میں ہوگیا،اورمجھے نہیں معلوم کہ میری زبان سے مزید طلاق کے الفاظ ادا ہوئے ہیں،کہ نہیں،اس کے بعد میری زوجہ ساتھ والے گھر جوان کےعزیز کا ہےگئی،اس کےبعد اس گھر سے محلےکا آدمی آیا کہ عماد تم نے کیا کیا،میں نے پوچھا کیا ہوا،تو انہوں نے مجھے کہا،کہ تم نے اپنی بیوی کو تین بار طلاق دی ہے۔ آپ حضرات رہنمائی فرمائیں کہ کتنی طلاق واقع ہوگئی ہے۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ آپ کی طرف سے جس طرح سوال آئے گا،اس کو دیکھ کر مفتی جواب دےگا،لہذا اگر بیان میں غلط بیانی سے کا م لیا جاتاہے،اوراس غلط بیانی کی بنیاد پر کسی حرام چیز کے حلال ہونے کا فتوی وصول کیا جاتاہے،تو اس سے وہ حرام چیز حلال نہ ہوگی۔
بصورت مسئولہ اگر آپ کو واقعتا صرف ایک طلاق یا د ہے،باقی دوسری اورتیسری طلاق یاد نہیں،صرف بیوی اس کا دعوی کرتی ہے،تو اگر بیوی کےپاس اپنے دعوی پر دو گواہ موجود ہوں،تو اس صورت میں آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں،اور وہ آپ پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہے،لہذا بغیر حلال شرعیہ کے آپ دونوں بطورِ میاں بیوی جمع نہیں ہوسکتے۔البتہ اگر بیوی کے پاس گواہ نہیں ،تو پھر اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی ہے،اور عدت کے اندر آپ رجوع کا حق حاصل ہے،لیکن اگر بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے تین طلاق دی ہیں،تو پھر اس کو چاہئے کہ شوہر کو اپنی آپ قدرت نہ دے،بلکہ جس طرح ممکن ہو(مثلا خلع یا طلاق بالمال)شوہر سے جان چھوڑانے کی کوشش کرے۔
في البحرالرائق:والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل لهاتمكينه. وهكذا اقتصر الشارحون. وذكر في البزازية وذكر الاوزجندي أنها ترفع الامر إلى القاضي، فإن لم يكن لها بينة تحلفه، فإن حلف فالاثم عليه ا ه. ولا فرق في البائن بين الواحدة والثلاث(كتاب الطلاق:3/448:دارالكتب العلمية)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 20 Jun 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔