سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-28 Fatwa no: 1447-28

قبر کیلئے خریدا ہوا ٹاٹ ذاتی ضرورت میں استعمال کرنے کاحکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: قبر کیلئے خریدا ہوا ٹاٹ اس کے ضرورت ختم ہونے کے بعد ذاتی ضروریات میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
جواب :

بصورت مسئولہ قبر کیلئے یہ ٹاٹ اگر مرحوم کےترکہ سے  خریدا گیا ہو تو اس میں مرحوم کے سارے  ورثاءاپنے حصے کے بقدر شریک ہونگے  کسی وارث کیلئے تقسیم کے بغیر ، اسی طرح  دوسرے ورثاء کی اجازت کے بغیر ذاتی ضرورت میں استعمال کرنا جائز نہیں ، تاہم اگر کسی نے قبر کی ضرورت کیلئے ذاتی پیسوں سے خریدا  ہو تو اب ضرورت ختم ہونے کے بعد وہی شخص اس کا مالک ہے اس میں اس کیلئے   ہر قسم کا تصرف  جائز ہے ، اس کی اجازت سے گھریلوں ضرورت میں استعمال کرنا بھی جائز ہے ۔
               كما في شرح المجلة:
كُلٌّ يَتَصَرَّفُ فِي مِلْكِهِ كَيْفَمَا شَاءَ. لَكِنْ إذَا تَعَلَّقَ حَقُّ الْغَيْرِ بِهِ فَيُمْنَعُ الْمَالِكُ مِنْ تَصَرُّفِهِ عَلَى وَجْهِ الِاسْتِقْلَالِ. مَثَلًا: الْأَبْنِيَةُ الَّتِي فَوْقَانِيِّهَا مِلْكٌ لِأَحَدٍ وَتَحْتَانِيِّهَا لِآخَرَ فَبِمَا أَنَّ لِصَاحِبِ الْفَوْقَانِيِّ حَقُّ الْقَرَارِ فِي التَّحْتَانِيِّ وَلِصَاحِبِ التَّحْتَانِيِّ حَقُّ السَّقْفِ فِي الْفَوْقَانِيِّ أَيْ حَقُّ التَّسَتُّرِ وَالتَّحَفُّظِ مِنْ الشَّمْسِ وَالْمَطَرِ فَلَيْسَ لِأَحَدِهِمَا أَنْ يَعْمَلَ عَمَلًا مُضِرًّا بِالْآخَرِ بِدُونِ إذْنِهِ وَلَا أَنْ يَهْدِمَ بِنَاءَ نَفْسِهِ.
(الفصل الاول في بعض قواعد احكام الاملاك،المادة 1192،ج1،ص517،ط:مكتبة رشيدية)
دررالحكام في شرح مجلة الاحكام:
كُلٌّ يَتَصَرَّفُ فِي مِلْكِهِ الْمُسْتَقِلِّ كَيْفَمَا شَاءَ أَيْ أَنَّهُ يَتَصَرَّفُ كَمَا يُرِيدُ بِاخْتِيَارِهِ أَيْ لَا يَجُوزُ مَنْعُهُ مِنْ التَّصَرُّفِ مِنْ قِبَلِ أَيِّ أَحَدٍ هَذَا إذَا لَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ ضَرَرٌ فَاحِشٌ لِلْغَيْرِ.
(الفصل الاول بعض قواعداحكام الاملاك،المادة1192،ج3،ص201،ط:دار الجيل)

Mufti

تاریخ جواب: 10 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 11 May 2026

واللہ اعلم بالصواب