سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-349 Fatwa no: 1447-349

پیشاب کی تھیلی کے ساتھ نماز کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت کا آپریشن ہوا ہے جسکو چھوٹے پیشاب کی تھیلی لگائی گئی ہے جس میں ہر وقت پیشاب رہتا ہے ،اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ عورت اس گندگی اور ناپاک تھیلی کے ساتھ نماز کیسے پڑھےگی؟
جواب :

صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت نماز شروع کرنے سے پہلے اس تھیلی کو خالی کرلیا  کرے اور نماز کے دوران جو پیشاب اس میں آتاہے وہ معاف ہے اس لئے کہ وہ معذور ہے اور پیشاب روکنے پر قادر  نہیں ہے، البتہ دوسری فرض نماز کے لئے پھر الگ سے وضو بنانا ضروری ہے۔
في الدرالمختار:
وَصَاحِبُ عُذْرٍ مَنْ بِهِ سَلَسٌ بَوْلٍ لَا يُمْكِنُهُ إمْسَاكُهُ أَوْ اسْتِطْلَاقُ بَطْنٍ أَوْ انْفِلَاتُ رِيحٍ أَوْ اسْتِحَاضَةٌ إنْ اسْتَوْعَبَ عُذْرُهُ تَمَامَ وَقْتِ صَلَاةٍ مَفْرُوضَةوَحُكْمُهُ الْوُضُوءلِكُلِّ فَرْضٍ ثُمَّ يُصَلِّي) بِهِ فِيهِ فَرْضًا وَنَفْلًا.
(كتاب الطهارة،باب الحيض،ج:1،ص:305،ط:ايچ ايم سعيد)
وفي الهندية:
المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل.
(كتاب الطهارة،احكام المعذور،ج:1،ص:74،ط:رشيدية)
         وفي فتح القدير:
وَالْمُسْتَحَاضَةُ هِيَ الَّتِي لَا يَمْضِي عَلَيْهَا وَقْتُ صَلَاةٍ إلَّا وَالْحَدَثُ الَّذِي اُبْتُلِيَتْ بِهِ يُوجَدُ فِيهِ،وَكَذَا كُلُّ مَنْ هُوَ مَعْنَاهَاوَهُوَ مَنْ ذَكَرْنَاهُ وَمَنْ بِهِ اسْتِطْلَاقُ بَطْنٍ وَانْفِلَاتُ رِيحٍ.
(كتاب الطهارات،ج:1،ص:186،ط:رشيدية)

Mufti

تاریخ جواب: 17 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب