سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-354 Fatwa no: 1447-354

مسجد کے فرش پر پاک وناپاک قالین وغیرہ دھونے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: کیاہم مسجد کے فرش پر مسجد کی قالین اور مدرسہ کے کارپٹ دھوسکتے ہیں؟کیاپاک اور ناپاک دونوں کا ایک حکم ہے یادونوں کےحکم میں کوئی فرق ہے؟وضاحت فرمائیں۔
جواب :

صورت مسئولہ  میں مسجد یا مدرسہ کی ناپاک قالین اور کارپٹ مسجد کے فرش پر دھونا جائز نہیں ؛کیونکہ مسجد میں نجس اشیاء لیجانا شرعا درست نہیں ہے،البتہ پاک قالین اورکارپٹ کو بوقت مجبوری مسجد کے فرش پر دھونے کی گنجائش ہے،لیکن اگر کوئی اور متبادل جگہ موجود ہوتوپھر بہتر یہ ہے کہ مسجد کے علاوہ اسی متبادل جگہ میں دھوئے جائیں۔
في الدرالمختار مع ردالمحتار:
(وإدخال نجاسة فيه) وعليه(فلا يجوز الاستصباح بدهن نجس فيه) ولا تطيينه بنجس (ولا البول) والفصد (فيه ولو في إناء) ويحرم إدخال صبيان ومجانين حيث غلب تنجيسهم وإلا فيكره...قال ابن عابدين تحت قوله: (قوله وإدخال نجاسة فيه) عبارة الأشباه: وإدخال نجاسة فيه يخاف منها التلويث. ومفاده الجواز لو جافة، لكن في الفتاوى الهندية: لا يدخل المسجد من على بدنه نجاسة إلخ.
(الباب في فروع اشتمال الصلاةعلى الصماء:ج1،ص 556،ط دارالفكر) 

Mufti

تاریخ جواب: 17 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب