سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-361 Fatwa no: 1447-361

عورت کے لئے غیر محرم کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ: ایک عورت جسکی عمر 58 سال ہے اور صحت مند ہے تو کیا وہ کسی غیر محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی ہے یا نہیں ؟
جواب :

واضح رہے کہ عورت پر حج فرض ہونے کے لئے دیگر شرائط کے ساتھ ایک شرط محرم رشتہ دار کا ہونا بھی ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت کے ساتھ  اگر کوئی محرم رشتہ دار نہیں ہے تو اس صورت میں اس کے لئے غیر محرم کے ساتھ حج پر جانے کی اجازت نہیں ہے، لہذا جب کوئی محرم تیار ہوجائے تب حج پر چلی جائے اگر پوری زندگی محرم نہ ملے تو آخری عمر میں حجِ بدل کی وصیت کرے۔
في الدر المختار:
(وَ) مَعَ (زَوْجٍ أَوْ مَحْرَمٍ) وَلَوْ عَبْدًا أَوْ ذِمِّيًّا أَوْ بِرَضَاعٍ (بَالِغٍ ) (عَاقِلٍ وَالْمُرَاهِقُ كَبَالِغ ) (غَيْرِ مَجُوسِيٍّ وَلَا فَاسِقٍ) لِعَدَمِ حِفْظِهِمَا (مَعَ) وُجُوبِ النَّفَقَةِ لِمَحْرَمِهَا (عَلَيْهَا) لِأَنَّهُ مَحْبُوسٌ (عَلَيْهَا).
(كتاب الحج،ج:2،ص:464،ط:دارالفكر)
وفي بدائع الصنائع:
وَأَمَّاالَّذِي يَخُصُّ النِّسَاءَ فَشَرْطَانِ: أَحَدُهُمَا أَنْ يَكُونَ مَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ مَحْرَمٌ لَهَا فَإِنْ لَمْ يُوجَدْ أَحَدُهُمَا لَا يَجِبُ عَلَيْهَا الْحَجُّ. وَجْهُ مَا ذَكَرَهُ الْقُدُورِيُّ أَنَّ الْمَحْرَمَ أَوْ الزَّوْجَ مِنْ ضَرُورَاتِ حَجِّهَا بِمَنْزِلَةِ الزَّادِ، وَالرَّاحِلَةِ إذْ لَا يُمْكِنُهَا الْحَجُّ بِدُونِهِ كَمَا لَا يُمْكِنُهَا الْحَجُّ بِدُونِ الزَّادِ، وَالرَّاحِلَةِ.
(كتاب الحج،فصل:في شرائط فرضية الحج،ج:2،ص:123،ط:دارالكتب العلمية)
وفي الهداية:
ويعتبر في المرأة أن يكون لها محرم تحج به أو زوج ولا يجوز لها أن تحج بغيرهما.
(كتاب الحج،فصل:فيما يوجبه على نفسه،ج:1،ص:135،ط:الاسلامية)

Mufti

تاریخ جواب: 17 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب