نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیں(4،2،1)۔۔۔ صورتِ مسئولہ میں اسرائیل نامی شخص کا یہ کہنا"یہ باتیں جو میں کہہ رہا ہوں، لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی بات جھوٹی ہو تو میری بیوی کو مسلسل تین طلاق ہو" اس سے گویا ان باتوں کے جھوٹی ہونے پر تین طلاق معلق کی گئی ہیں، لہٰذا اگر ذکر کردہ باتوں میں سے کوئی بھی بات حقیقت میں جھوٹی ہو تو یہ بات کہتے وقت ہی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو گئی اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ آپس میں نکاح ممکن نہ ہو گا ۔
(3)۔۔۔ صورتِ مسئولہ میں اسرائیل کے یہ الفاظ: "میں کلمہ پڑھ کر قسم کھاتا ہوں کہ آج کے بعد پانی، بجلی اور راستہ بند نہیں کروں گا"، شرعاً قسم کے الفاظ ہیں ،اگر اس نے واقعی یہ الفاظ کہے تھے اور بعد میں پانی بند کر دیاتھا تو اس کی وجہ سے قسم کی خلاف ورزی پائی گئی ، جس کی وجہ سے اسرائیل پر قسم کا کفارہ لازم ہوگیا ہے،کفارہ یہ ہے کہ زید دس مسکینوں کودووقت کاکھاناپیٹ بھرکرکھلائےیادس مسکینوں کوکپڑاپہنادے یادس مسکینوں میں سے ہرمسکین کوپونے دوکلواوراحتیاطاً دوکلوگندم یاگندم کاخالص آٹایااس کی قیمت دیدےاوراگراس کی استطاعت نہ ہوتوتین دن مسلسل روزے رکھے۔
النهاية في شرح الهداية:
التعليق بشرط كائن تنجيز؛ أي: بشرط ثابت موجود كما إذا قال: امرأتي طالق إن كان زيد في الدار والحال أنه في الدار يقع الطلاق.
(كتاب الطلاق، فصل في المشيئة (8/ 100) بترقيم الشاملة آليا)
الاختيار لتعليل المختار:
وإذا حنث فعليه الكفارة: إن شاء أعتق رقبة، وإن شاء أطعم عشرة مساكين أو كساهم، فإن لم يجد صام ثلاثة أيام متتابعات.
(کتاب الأیمان ،(4/ 48) دار الكتب العلمية)
الفتاوى العالمكيرية:
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق.
(الفصل الثالث في تعليق الطلاق (1/ 420)دار الفكر بيروت)
Mufti
تاریخ جواب: 17 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔