نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںصورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃًآپ نے اپنا ذاتی مکان فروخت کرکے اس کی رقم سے اسلام آباد میں مذکورہ پلاٹ خریدا تھا اور اس میں آپ کے مرحوم بیٹے واجد خان کا کوئی مالی حصہ نہیں تھا اور نہ ہی آپ نے اسے باقاعدہ طور پر ہبہ (گفٹ) کر کے مالک بنایا تھا تو صرف اس کے نام پلاٹ رجسٹر کروانے سے وہ اس کا مالک نہیں بنا،لہٰذایہ پلاٹ شرعاً آپ ہی کی ملکیت ہے، واجد خان کی بیوہ یا اولاد کا اس میں کوئی حق نہیں اور نہ ہی انہیں اس میں سے مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے،ایسی صورت میں اگر آپ اپنی خوش دلی سے پلاٹ فروخت کرکے واجد خان کا قرض ادا کرنا چاہتی ہیں، تو یہ بالکل درست ہے، بلکہ یہ نیک عمل آپ کے لیے باعثِ اجر و ثواب ہوگا ۔
اور اگر بالفرض یہ پلاٹ مرحوم واجد خان کی ملکیت ہوتا تب بھی شریعت کا حکم یہ ہے کہ ترکہ کی تقسیم سے پہلے تمام واجب الادا قرضے ادا کیے جائیں، لہٰذا دین کی ادائیگی سے قبل بیوہ یا بچوں کا اس میں سے کوئی حصہ لینے یا مطالبہ کرنے کا حق نہیں، قرض کی ادائیگی کے بعد بچا ہوا مال شرعی ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا، مذکورہ بالا تفصیل سے معلوم ہواکہ چاہے یہ پلاٹ آپ کا ذاتی ہو یا مرحوم کا، دونوں صورتوں میں قرض کی ادائیگی کے لیے اسے فروخت کرنا بالکل درست ہے، بلکہ اگر یہ مرحوم کی ملکیت ہو تو قرض کی ادائیگی کے لیے فروخت کرنا شرعاً ضروری ہے، چاہے ورثاء راضی ہوں یا نہ ہوں۔
حاشية ابن عابدين:
(وقوله: بخلاف جعلته باسمك) قال في البحر: قيد بقوله: لك؛ لأنه لو قال: جعلته باسمك، لا يكون هبة؛ ولهذا قال في الخلاصة: لو غرس لابنه كرما إن قال: جعلته لابني، يكون هبة، وإن قال: باسم ابني، لا يكون هبة، ولو قال: أغرس باسم ابني، فالأمر متردد، وهو إلى الصحة أقرب اهـ.
(كتاب الهبة،(5/ 689)ط: دار الفكر - بيروت)
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:
تتعلق حقوق أربعة مترتبة في تركة الميت وهي:
1 - تجهيز وتكفين الميت بلا إسراف ولا تعتبر من أمواله.
2 - تؤدى جميع ديونه من أمواله الباقية.
3 - تنفذ وصيته من أمواله الباقية بعد ذلك من ثلث أمواله وتوفى.
4-تقسم جميع أمواله الباقية بين ورثته على الوجه الشرعي.
(خاتمة في حق أحكام القرض والدين(3/ 95) دار الجيل)
Mufti
تاریخ جواب: 17 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔