سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

زمرہ جات سے تلاش کریں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1447-478 Fatwa no: 1447-478

نجس کپڑوں میں تلاوت کرنے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک دودھ پیتے بچے کی ماں ہوں، اکثر کپڑے نجس ہو جاتے ہیں، مثلاً پیشاب وغیرہ لگ جاتا ہے، تو کیا میرے لئے ایسے نجس کپڑوں میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب :

نجس کپڑوں میں قرآنِ کریم کی تلاوت شرعاً جائز ہے، تاہم یہ خلافِ ادب ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ پاکیزہ اور صاف کپڑوں میں تلاوت کی جائے تاکہ قرآن  کریم کا مکمل ادب ملحوظ رہے۔
المحيط البرهاني:
قالوا: من أراد أن يقرأ القرآن ينبغي أن يكون على ‌أحسن ‌أحواله، يلبس أحسن ثيابه ويتعمم، ويستقبل القبلة، تعظيماً للقرآن، وكذا العالم يجب أن يعظم العلم»
 (‌‌الفصل الرابع في الصلاة..... وقراءة القرآن (5/ 315)دار الكتب العلمية)
الفتاوى العالمكيرية:
رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على ‌أحسن ‌أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان.
 (‌‌الفصل الرابع في الصلاة..... وقراءة القرآن ( (5/ 316) دار الفكر)

Mufti

تاریخ جواب: 18 Mar 2026

تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026

واللہ اعلم بالصواب