نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںصورتِ مسئولہ میں چونکہ عبد اللہ نامی طالب علم نے بحث کرنے پر تین روزے رکھنے اور بیس رکعات نفل پڑھنے کی نذر ان الفاظ کے ساتھ معلق کی''اگر میں نے پھر بحث کی تو تین روزے رکھوں گا اور بیس رکعات نفل پڑھوں گا''، اور چونکہ شرط کے یہ الفاظ تکرار کا تقاضا نہیں کرتے، جیسا کہ درج ذیل فقہی حوالہ جات سے واضح ہے، لہٰذا جب وہ ایک بار حانث ہو چکا ہےاور اپنی نذر بھی پوری کر چکا ہے تو اس کی یمین پوری ہو گئی، اب آئندہ بحث کرنے پر وہ دوبارہ حانث شمار نہیں ہوگا۔
الدرالمختار مع رد المختار:
(وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث)
(قوله أي تبطل اليمين) أي تنتهي وتتم، وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر.
(مطلب في ألفاظ الشرط(3/ 352) ط: دار الفكر - بيروت)
شرح الوقاية:
(وألفاظ الشرط: إن، وإذا، واذاما، وكل)، نحو: كل امرأة لي تدخل الدار فهي طالق، (وكلما، ومتى، ومتى ما، ففيها تنحل اليمين إذا وجد الشرط مرة إلا في: كلما؛ فإنها تنحل بعد الثلاث)، المراد بانحلال اليمين: بطلان اليمين ببطلان التعليق.
(كتاب الطلاق ، باب الحلف بالطلاق (3/ 78) دار الوراق - عمان)
Mufti
تاریخ جواب: 18 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔