نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیں معاہدے کے شق نمبر2 میں شرط یہ لگائی گئی ہے کہ مرحوم صلاح الدین کی دونوں بچیاں نکاح کرنے میں آزاد ہونگی،ان کو کسی جگہ نکاح پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
بصورتِ مسئولہ مذکورہ بیان کے مطابق چونکہ صلاح الدین مرحوم کی لڑکی کو مجبور نہیں کیا گیا ہے،بلکہ اس معاملے کو سرانجام دینے کے لئے جو دو حضرات نامزد کئے گئے تھے،ان ہی کی موجودگی میں منگنی کا مرحلہ اختتام تک پہنچا ہے۔اس لئے اس کو معاہدہ شکنی قرار نہیں دیا جاسکتا،لہذا فریق دوم پر نہ کوئی طلاق واقع ہوئی ہے اور نہ اس پر جرمانہ لازم ہے۔
نوٹ:۔ معاہدہ میں جس انداز میں طلاق کی شرط لگائی گئی ہے یعنی" فلاں حلفا طلاقا ضامن " ہے،معاہدہ شکنی کی صورت میں بھی طلاق واقع نہیں ہوتی ،کیونکہ طلاق کےلئے انشاءطلاق(طلاق واقع کرنا) یا تعلیق ضروری ہوتی ہے،اور یہاں دونوں میں سے ایک بھی نہیں پائی جاتی،اسی طرح "کلما کی طلاق ہو" کے لفظ سے بھی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
قال الله تعالى:
{وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا}
[النساء: 3]
الدر المختار:
( ولا تجبر البالغة البكر على النكاح ) لانقطاع الولاية بالبلوغ ( فإن استأذنها هو ) أي الولي وهو السنة( أو وكيله أو رسوله أو زوجها ) وليها وأخبرها رسوله أو فضولي عدل ( فسكتت ) عن رده مختارة ( أو ضحكت غير مستهزئة أو تبسمت أو بكت بلا صوت ).. ( فهو إذن ).
(باب الولي: 3/ 58:دارالفكر)
الجوهرة النيرة
( وإذا أضاف الطلاق إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق ) هذا بالاتفاق ؛ لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت الشرط ولأنه إذا علقه بالشرط صار عند وجود الشرط كالمتكلم بالطلاق في ذلك الوقت فإذا وجد الشرط والمرأة في ملكه وقع الطلاق كأنه قال لها في ذلك الوقت أنت طالق.
(كتاب الطلاق:4/ 134)
Mufti
تاریخ جواب: 18 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔