نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک شخص نے یہ الفاظ کہے،اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ولایت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اعلان نہ کرتے تو اللّٰہ تعالیٰ ان کی نبوت کو قبول نہ کرتا کیا اس جملہ سے توہین رسالت لازم آتی ہے یا نہیں؟
واضح رہے آپﷺ کی نبوت کسی بھی مخلوق کی ذات یا عمل پر موقوف نہیں تھی ،بلکہ آپﷺ کی نبوت اللہ تعالی کی طرف سے طے شدہ تھی،لہذا یہ کہنا کہ آپ ﷺ کی نبوت (نعوذباللہ ) علی رضی اللہ عنہ کی ولایت پر موقوف تھی ( آپ ﷺ علی رضی اللہ عنہ کی ولایت کا علان نہ کرتے تو نبوت نہ ملتی ) یہ صریح گمراہی اور کفر ہےاور اس کے کہنے والے کو اس بات پر تجدید ایمان کے ساتھ توبہ واستغفار کرنی چاہیے ۔
كما في القرآن المجيد:
اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ
(الاحزاب،آية:75)
وفيه ايضا:
اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ
(الانعام،آية:124)
وفي المرقاة المفاتيح:
{وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ إِصْرِي} [آل عمران: 81] أَيْ: عَهْدِي {قَالُوا أَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ} [آل عمران: 81] وَهَذَا الْمِيثَاقُ الْخَاصُّ يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ بَعْدَ الْعَامِ، وَالْأَظْهَرُ أَنْ يَكُونَ قَبْلَهُ فِي عَالَمِ الْأَرْوَاحِ تَعْظِيمًا لَهُمْ، وَتَكْرِيمًا، وَلِذَا قَالَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ -: ( «كُنْتُ نَبِيًّا، وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ، وَالْجَسَدِ» )
وفي مصنف ابن شيبة:
مَا جَاءَ فِي مَبْعَثِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم:حدَّثَنَا عَفَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم :
مَتَى كُنْتَ نَبِيًّا ؟ قَالَ : كُنْتُ نَبِيًّا وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ.
(مَا جَاءَ فِي مَبْعَثِ النَّبِيِّﷺ،ص:292،ج:14،ط: طبعة دار القبلة)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 28 Jul 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔