سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-548 Fatwa no: 1448-548

آپریشن کے زریعےچہرے کی جھریاں اورگلے سےموٹا گوشت ہٹانے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا چہرے کی جھریاں (wrinkles (لیز آپریشن(laser treatments) کے ذریعے ہٹانا یا گلے سے موٹا گوشت ہٹانایا آپریشن کے ذریعےپتلے ہونے کی غرض سے معدہ چھوٹا کروانا اس کا کوئی گناہ تو نہیں ہے ؟
جواب :

بصورت مسئولہ جسم کی خوبصورتی ،حسن برقرار رکھنے کے لیے چہرے کی جھریاں اور گلے کے  گوشت کا ہٹانا جائز نہیں ،جہاں تک معدہ چھوٹا کرنے کا تعلق ہے  اگر وہ بطور علاج ہے تو اس کی گنجائش ہے  ۔
كما في الفتاوي الهندية:
إذا أراد الرجل أن يقطع إصبعا زائدة أو شيئا آخر قال...إن كان الغالب على من قطع مثل ذلك الهلاك فإنه لا يفعل وإن كان الغالب هو النجاة فهو في سعة من ذلك
(في التداوي والمعالجة،ص:354،ج:5:دارالفكر)
و في الفقه الاسلامي:
وتحرم أيضاً عمليات التجميل النسائية التي يراد بها تصغير المرأة الكبيرة
(التداوي،ص:2682،ج:4،ط:دارالفكر)
وفي فتاوي قاضيخان:
و يجوز الحقنة للتداوي للمرأة و غيرها و كذا الحقنة لأجل الهزال لأن الهزال إذا فحش يقضي إلى السل
(تداوي،ص:245،ج:3،ط:دارالفكر)
وفي تبيين الحقائق:
إذَا فَعَلَ الْحُقْنَةَ لِلدَّوَاءِ فَإِنْ فَعَلَ لِأَجْلِ السَّمْنِ...لَا بَأْسَ بِهِ؛ لِأَنَّ الْهُزَالَ إذَا تَنَاهَى بِهِ يُورِثُ السُّلَّ.
(البيع،ص:33،ج:6،ط: المطبعة الكبرى الأميرية)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 29 Jul 2026