نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے وضوء کیا اور اس کے فوراً بعد امام کے ساتھ نماز کے رکوع میں شامل ہو گیا،لیکن اس نےآستین نیچے نہیں کیے،کیا اس کی نماز ہوگئی یا واجب الاعادہ ہو گی؟
آستین چڑھا کر نماز پڑھنا مکرو ہ تنزیہی ہے،لہذا اگر کسی نے آستین چڑھا کر نماز پڑھ لی تو اس کی نماز تو ہو جائے گی ،مگر مکروہ تنزیہی ہو گی ،دوبارہ پڑھنا واجب نہ ہو گا،تاہم اس شخص کو چاہیے کہ دوران نماز مختلف ارکان میں ایک ہاتھ کو استعمال کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کر کے آستین نیچے کر لے؛تاکہ کراہت سے بچ جائے۔
الدرالمختار:
(و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل... (قوله كمشمر كم أو ذيل) أي كما لو دخل في الصلاة وهو مشمر كمه أو ذيله، وأشار بذلك إلى أن الكراهة لا تختص بالكف وهو في الصلاة كما أفاده في شرح المنية، لكن قال في القنية: واختلف فيمن صلى وقد شمر كميه لعمل كان يعمله قبل الصلاة أو هيئته ذلك اهـ ومثله ما لو شمر للوضوء ثم عجل لإدراك الركعة مع الإمام. وإذا دخل في الصلاة كذلك وقلنا بالكراهة فهل الأفضل إرخاء كميه فيها بعمل قليل أو تركهما؟ لم أره: والأظهر الأول.
(ما يفسد وما يكره فيها،۶۴۰/۱،دارالفكر)
الهداية:
" ويكره للمصلي أن يكف بثوبه...(قوله ويكره) كانه اراد بالمكروه هنا مايكون غير مفسد الصلاة(وقوله يكف ثوبه) ويكره.. مشمر كميه
(مكروهات الصلاة،۲۱۸،۲۲۱/۱،بشری)
غنية المتملي:
ويكره ايضا(ان يكف ثوبه) وهو مشمرالكم اوالذيل
(كراهية الصلاة،۳۴۸/۱،رشيدية)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 29 Jul 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔