نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیں واضح رہے کہ والد اگر زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہو تو اس کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے تمام بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان برابر طور پر جائیداد تقسیم کرے اگر ایسا نہ کرسکے تو کم از کم شرعی اعتبار سے ہر ایک کے حصے کے مطابق تقسیم کردے،البتہ اگر کسی وارث کو محروم کرنے کی غرض سے جائیداد تقسیم کردی تو اگرچہ اس کی طرف سے تقسیم نافذ ہو جائے گی ،لیکن اس کی وجہ سے والد گناہگار ہو گا،لہذا صورت مسئولہ میں چونکہ ساری جائیداد کو والد نے اپنی ملکیت سے نکال کر بیٹوں میں برابر تقسیم کردیا تھا اور ان کو مالکانہ تصرف بھی دے دیا تھا جس سے ان کی ملکیت ثابت ہو گئی تھی اس لیے اس میں وراثت جاری نہیں ہوگی اور بیٹیوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوگا ؛کیو نکہ تمام جائیداد والد کی ملکیت تھی اور مالک کواپنی ملکیت میں ہر قسم کے تصرف کا اختیار ہوتا ہے ،البتہ اس تقسیم کی وجہ سے والد گناہگار ہو گا
نیز چونکہ بہنوں کا مذکورہ مال میں حصہ نہیں ہے اس لیے اب جو بھائی اپنے حصے میں سے بہنوں کو حصہ دینا چاہتا ہے وہ اپنے مال میں سے جتنا چاہے اپنی بہنوں کو بطور تبرع دے سکتاہے اسی طرح باقی بھائیوں کو بھی چاہیے کہ اپنے والد مرحوم کے گناہ کو کم کرنے کے لیے اپنی بہنوں کو بطور تبرع کچھ ادا کر کے راضی کر لیں اور اس میں بھائی اپنی بہنوں کو جتنا زیادہ دیں وہ بہتر ہے؛کیونکہ اس سے والد مرحوم کا گناہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ اِن كو صلہ رحمی کا ثواب بھی ملے گا۔
کمافي ردالمختار:
ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم.
(كتاب الهبة،ج:5 ،ص:696 ،ط:دارالفكر)
وفي لسان الحكام:
وَلَو وهب جَمِيع مَاله من ابْنه جَازَ وَهُوَ آثم نَص عَلَيْهِ مُحَمَّد رَحمَه الله تعَالَى.
(ج:1 ،ص:371 ،ط:القاهرة)
وفي الفتاوي الهندية:
لا يثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار.
(ج:4 ،ص:378 ،ط:دارالفكر)
وفي المبسوط للسرخسي:
الْهِبَةَ لَا تَتِمُّ إلَّا بِالْقَبْضِ.
(كتاب الهبة،ج: 12،ص:49 ،ط:دار المعرفة)
وفي البحرالرائق:
(قَوْلُهُ وَالتَّمَكُّنُ مِنْ الْقَبْضِ كَالْقَبْضِ) قَالَ فِي التَّتَارْخَانِيَّة قَدْ ذَكَرْنَا أَنَّ الْهِبَةَ لَا تَتِمُّ إلَّا بِالْقَبْضِ وَالْقَبْضُ نَوْعَانِ حَقِيقِيٌّ وَأَنَّهُ ظَاهِرٌ وَحُكْمِيٌّ وَذَلِكَ بِالتَّخْلِيَةِ.
(ج:7 ،ص:285 ،ط:دار الكتاب الإسلامي)
وفي مجلة الأحكام:
الْمَادَّةُ (1192) كُلٌّ يَتَصَرَّفُ فِي مِلْكِهِ كَيْفَمَا شَاءَ.
(الْفَصْلُ الْأَوَّلُ: فِيْ بَيَانِ بَعْضِ قَوَاعِدِ أَحْكَامِ الْأَمْلَاكِ،ج:1 ،ص:230 ٠،ط:نورمحمد)
وفي الفتاوي التاتارخانية:
وفي الذخيرة۔واذا أراد الرجل أن يفضل بعض أولاده في الهبة في حال الصحة روي عن أبي حنيفة:انه لابأس به،إذا كان التفضيل بسبب زيادة الفضل له في الدين، فان كان سواء يكره هكذا ذكر في بعض المواضع، وعن أبي يوسف: أنه لا بأس به إذا لم يرد الاضرار بالثاني،وذاك في بعض المواضع ان كان التفضيل بالزيادة فلا بأس بذلك،وإن كان في البر سواء لا ان يفعل ذلك، وان كان له ولد فاسق لا يعطيه،وينبغي أن لا يعطيه اكثر من قوته كي لايصير معينا له علي المعصية.
الفصل السادس في الهبة من الصغير،ص:462،ج:14، ط:اعزازية))
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 08 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔