نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںقرآن مجید میں سورۃ نمل میں جو "بسم اللہ " مذکور ہے وہ قرآن کے جز کے ساتھ سورۃ نمل کی ایک مستقل آیت بھی ہے ،جبکہ اس کے علاوہ قرآن مجید میں ہر سورت سے پہلے جو بسم اللہ مذکور ہے وہ کسی بھی سورۃ کی مستقل آیت نہیں ہے ،بلکہ سوہ سورتوں کے درمیان فصل کے لیے لائی گئی ہے ،البتہ وہ قرآن کا مطلقاًجز ہے ؛اس لیے سورۃنمل کی آیت کو تراویح میں بلند آواز سے پڑھنےسے یہ آیت تو ادا ہو جائی گی ،لیکن جو بسم اللہ قرآن کا مطلقاً جز ہے وہ اس سور ہ نمل کی آیت سے ادا نہیں ہو گا ،لہذا صورت مسئولہ میں سورۃ نمل کی" بسم اللہ " کے علاوہ جو بسم اللہ ہے اس کا تراویح میں ایک دفعہ بلند آواز سے پڑھناضروری ہے اگر وہ ایک دفعہ بلند آواز سے نہ پڑھے تو تراويح ميں قرآن كی سنت کامل نہیں ہو گی ۔
كمافي التبيين الحقائق:
(وَهِيَ آيَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ أُنْزِلَتْ لِلْفَصْلِ بَيْنَ السُّوَرِ لَيْسَتْ مِنْ الْفَاتِحَةِ وَلَا مِنْ كُلِّ سُورَةٍ) أَيْ الْبَسْمَلَةُ آيَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ لَيْسَتْ مِنْ أَوَّلِ كُلِّ سُورَةٍ وَلَا مِنْ آخِرِهَا وَإِنَّمَا أُنْزِلَتْ لِلْفَصْلِ.
(فصل الشروع فی الصلاة،ص:112،ج:1،ط: المطبعة الكبرى الأميرية)
وفي البحرالرائق:
(آيَةٌ) إلَى أَنَّهَا فِي الْقُرْآنِ آيَةٌ وَاحِدَةٌ يُفْتَحُ بِهَا كُلُّ سُورَةٍ وَعِنْدَ الشَّافِعِيِّ آيَاتٌ فِي السُّورَةِ وَالْخِلَافُ فِي غَيْرِ الْبَسْمَلَةِ الَّتِي فِي سُورَةِ النَّمْلِ
(آداب الصلاة،ص:331،ج:1،ط: دار الكتاب الإسلامي)
وفي مجمع الانهر:
(وَهِيَ) أَيْ الْبَسْمَلَةُ (آيَةٌ مِنْ الْقُرْآنِ أُنْزِلَتْ لِلْفَصْلِ بَيْنَ السُّوَرِ لَيْسَتْ مِنْ الْفَاتِحَةِ، وَلَا مِنْ كُلِّ سُورَةٍ) بَيَانٌ لِلْأَصَحِّ مِنْ الْأَقْوَالِ وَفِيهِ رَدٌّ عَلَى مَنْ يَقُولُ إنَّهَا لَيْسَتْ بِآيَةٍ فِي غَيْرِ سُورَةِ النَّمْلِ
(صفةالشروع،ص:95،ج:1،ط: دار إحياء التراث العربی)
وفي الفتاوی المحمودية:
لو قرا تمام القرآن في التراويح،ولم يقرا البسملة في ابتداء سورة من السور سوی ما في سورۃ النمل،لم يخرج عند عهدة السنية،ولو قرأها الإمام سر خرج عن العهدة،لكن لم يخرج المقتدون عن العهدة.
(التراويح،ص:302،ج:7،ط:كراچی)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 11 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔