نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںصورت مسئولہ میں اگر ایک ہی معیار کی ایک ہی قسم کی دوائی دو الگ الگ کمپنی بناتی ہو ایک کمپنی کا ریٹ زیادہ اور دوسری کمپنی کاریٹ کم ہو اورڈاکٹر مریض کے فائدے کا خیال کرتےہوئے اس کو سستی ا ور کم قیمت کی دوا لکھ کردیتاہےتواس صورت میں ڈاکٹر دوائی لکھنےمیں ايك طرح كااس کمپنی کا ایجنٹ بنا ہواہے اور ایجنٹ کے لیے طے شدہ انعام یا رقم لینا جائز ہےاور اگر مریض کو قصداً مہنگی دوائی لکھے یا بلاضرورت زیادہ دوائی لکھے ؛تا کہ اس سے اس متعلقہ کمپنی کو فائدہ ہو تو اس صورت میں مریض کو دھوکہ دے کر اسکانقصان کر کے کمپنی سے انعام وصول کرنا درست نہیں۔
کمافي الفقه الإسلامي:
قال رسول اللهﷺ«استعينوا على أموركم بالمشاورة» ….«المستشار مؤتمن»….ولا يمكن مشاورة كل واحد من الناس (1) ، ففي أمور الدين يجب أن يكون المستشار عالماً دينياً وقل ما يكون ذلك إلا في عاقل. وفي أمور الدنيا أن يكون عاقلاً مجرباً وادّاً في المستشير.
(الشوریٰ،ص:323،ج:8،ط:دارالفکر)
وفي الموسوعة الفقهية:
ما يلزم المستشار في مشورته : ۔ على من استشير أن يصدق في مشورته لقول النبي صلى الله عليه وسلم : المستشار مؤتمن (3) ولقوله : الدين النصيحة…وسواء استشير في أمر نفسه أم في أمر غيره .
(ما يلزم المستشار في مشورته ،ص:283، ج:26،ط:دارالفکر)
وفي ردالمحتار:
مطلب في أجرة الدلال (تتمة) قال في التاترخانية وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم
وفي الحاوي سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار فقال أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز فجوزوه لحاجة الناس إليه.
(كتاب الاجارة،ص:318،ج:24،ط؛دارالفكر)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 15 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔