نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںرمضان میں جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر کفارہ لازم ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی اور روزے کو قصداً توڑنے سے کفارہ لازم نہیں ہوتا،لہذا اگر کوئی آدمی رمضان کے روزوں کی قضاء کرتے وقت قصداً روزہ توڑ دے،تو اس پر قضاء روزہ توڑنے کی وجہ سے کفارہ تو لازم نہیں ہوگا ،البتہ بلاعذر روزہ توڑنے کی صورت میں گناہگار ہوگا۔
الدرالمختار:
(وإن جامع)... (في رمضان أداء) لما مر.. (قوله: أداء) يغني عنه قوله في رمضان؛ لأن المراد به الشهر وكأنه أراد به الصوم ليشمل القضاء ويحتاج إلى إخراجه تأمل (قوله لما مر) أي من أن الكفارة إنما وجبت لهتك حرمة شهر رمضان، فلا تجب بإفساد قضائه ولا بإفساد صوم غيره.
(مايفسد الصوم،۴۰۹/۲،دارالفکر)
الفقه الاسلامي:
فلا كفارة على من أفطر في قضاء رمضان عند الجمهور.
(الكفارة،۱۷۳۸/۳،دارالفکر)
بدائع الصنائع:
وَأَمَّا صِيَامُ غَيْرِ رَمَضَانَ فَلَا يَتَعَلَّقُ بِإِفْسَادِ شَيْءٍ مِنْهُ وُجُوبُ الْكَفَّارَةِ، لِأَنَّ وُجُوبَ الْكَفَّارَةِ بِإِفْسَادِ صَوْمِ رَمَضَانَ.. فَلَا يَلْحَقُ بِهِ فِي وُجُوبِ الْكَفَّارَةِ... كَصَوْمِ قَضَاءِ رَمَضَانَ.
(كتاب الصوم،۱۰۲/۲،دارالفکر)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 16 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔