نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںنفل کی جماعت تداعی( یعنی بلانے) کے ساتھ مکروہ ہے ، البتہ اگر دو یا تین آدمی بلائے بغیر کسی جگہ جمع ہو کر باجماعت نفل کی جماعت پڑ ھ سکتے ہیں لیکن تین سے زیادہ آدمیوں کا نفل کو جماعت کے ساتھ اداکرنا مکروہ ہے چاہے رمضان کے اندر ہو یا رمضان کے علاوہ مہینوں میں ہو ،لہذا صورت مسئولہ میں اگر لوگوں کی تعداد تین سے زیادہ ہو یا تداعی کے ساتھ ہو تو تراویح کے بعد جمع ہو کر نفلوں میں جماعت کے ساتھ قرآن سننا اور سنانامکروہ ہے ۔
الدر المختار:
( ولا يصلي الوتر و ) لا ( التطوع بجماعة خارج رمضان ) أي يكره ذلك على سبيل التداعي بأن يقتدي أربعة بواحد كما في الدرر.
(باب الوتر والنوافل،۲۶۱/۵،دارالفكر)
الفقه الإسلامي:
حكم صلاة الجماعة :فقال الحنفية والمالكية: الجماعة في الفرائض غير الجمعة سنة مؤكدة،
(حكم صلاة الجماعة،۳۱۷/۲، دارالفكر)
غنية المصلي:
واعلم ان النفل بلجماعة علی سبيل التداعی مکروہ علی ما تقدم ما عدا التراويح.
(باب الوتروالنفل،۴۱۱/۱، رشيدية)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 20 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔