نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیں بصورت مسئولہ اگر زید اور بکر دونوں نے گاڑی خریدنے کے معاملے کواور کرایے کے معاملے کو ایک ساتھ ایک ہی عقد میں طے نہیں کیا ہے ،بلکہ پہلے بیع کا معاملہ طے کیا پھرا س کے بعد الگ سے کرایے کا معاملہ کیا ہے تو اس صورت میں زید کا بکر کو اس کے حصے کا کرایہ( پندرہ ہزار )دینا درست ہے ، نیزاس صورت میں گاڑی کے استعمال پر ہونے والا خرچہ (جیسے:ٹیوننگ وغیرہ ) کرایے پر لینے والے (زید )کے ذمہ ہو گا ۔
اوراگر گاڑی خریدنے اورکرایہ کا معاملہ ایک ہی عقد میں کیا ہے ، تو کرایے کا معاملہ درست نہیں ہو گا؛کیونکہ ایک عقد کو دوسرے عقد میں داخل کر کے ایک ساتھ معاملہ کرنا(صفقۃ فی صفقۃ )کی وجہ سے جائز نہیں ،اس صورت میں گاڑی کے تمام اخراجات اور نفع میں زید اور بکر دونوں شریک ہوں گے ۔
كما في الدر المختار مع رد المحتار:
(وَ) تَفْسُدُ أَيْضًا (بِالشُّيُوعِ) بِأَنْ يُؤَجِّرَ نَصِيبًا مِنْ دَارِهِ أَوْ نَصِيبَهُ مِنْ دَارٍ مُشْتَرَكَةٍ مِنْ غَيْرِ شَرِيكِهِ..... (إلَّا إذَا آجَرَ) كُلٌّ نَصِيبَهُ أَوْ بَعْضَهُ (مِنْ شَرِيكِهِ) فَيَجُوزُ، وَجَوَازُهُ بِكُلِّ حَالٍ، وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى(قَوْلُهُ وَجَوَّزَاهُ بِكُلِّ حَالٍ) أَيْ سَوَاءٌ كَانَ مِنْ شَرِيكِهِ أَوْ لَا ...لَكِنْ بِشَرْطِ بَيَانِ نَصِيبِهِ، وَإِنْ لَمْ يُبَيِّنْ لَا يَجُوزُ فِي الصَّحِيحِ زَيْلَعِيٌّ.
(الْإِجَارَةِ الْفَاسِدَةِ،ص:47،ج:6،ط:دارالفكر)
وفي الفتاوي الهندية:
لو آجر من شريكه يجوز سواء كان مشاعا يحتمل القسمة أو لا يحتمل وسواء آجر كل نصيبه منه أو بعضه كذا في الخلاصة.
(في مسائل الشيوع،ص:448،ج:4،ط:دارالفكر)
وفيه ايضا:
وفي إجارة الدار وعمارة الدار وتطيينها وإصلاح الميزاب وما كان من البناء يكون على صاحب الدار، وكذلك كل سترة تركها يخل بالسكنى يكون على رب الدار
(فيما يجب على المستأجر وفيما يجب على الآجر،ص:455،ج:6،ط:دارالفكر)
وفي شرح المجلة:
يَجُوزُ إجَارَةُ الْأَلْبِسَةِ وَالْأَسْلِحَةِ وَالْخِيَامِ وَأَمْثَالِهَا مِنْ الْمَنْقُولَاتِ إلَى مُدَّةٍ مَعْلُومَةٍ فِي مُقَابِلِ بَدَلٍ مَعْلُومٍ.
(في إجارة العروض،ص:100،ج:1،ط: نور محمد)
وفي بدائع الصنائع:
الْإِجَارَةَ بَيْعُ الْمَنْفَعَةِ فَتَصِحُّ فِي الشَّائِعِ كَبَيْعِ الْعَيْنِ.... وَلَنَا أَنَّهُ أَجَرَ مَا لَا يَقْدِرُ عَلَى إيفَائِهِ لِتَعَذُّرِ تَسْلِيمِ الشَّائِعِ بِنَفْسِهِ فَلَمْ يَكُنْ الْمَعْقُودُ عَلَيْهِ مَقْدُورَ الِاسْتِيفَاءِ وَإِنَّمَا لَا يَجِبُ الْأَجْرُ أَصْلًا.
(شرائط ركن الاجارة،ص:190،ج:4،ط: دار الكتب العلمية)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 20 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔