نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںصورت مسئولہ میں ہسپتال میں کام کرنے والے شخص کو ہسپتال کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے ،لیکن پھر بھی وہ خفیہ طور ہسپتال کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے جو کہ دھوکہ اور فراڈ کے زمرہ میں آتا ہے اور چونکہ اس کاروبار میں آپ بھی اپنی کمپنی کے بل بنوا کر اس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کہ گناہ کے کام میں تعاو ن کرنے کے مترادف ہے ،علاوہ ازیں وہ آپ سے انجکشن نہیں خریدتا ہے ،بلکہ کسی اور جگہ سے خریدتا ہے اور آپ ایک جھوٹا بل بنا کر دیتے ہیں جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس نے وہ انجکشن آپ سے خریدا ہے یہ جھوٹ اور دھوکا دہی ہے ،اس لیے نہ اس کے لیے ہسپتال کے ساتھ اس طرح کاروبار کرنا جائز ہے اور نہ آپ کے لیے بل بنانااور اس کے بدلے اس سے کچھ رقم لینا جائز ہے۔
كمافي تفسير ابن كثير:
وقَوْلُهُ تعالى: {وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلاَ تَعَاوَنُواْ عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ}…وَيَنْهَاهُمْ عَنِ التَّنَاصُرِ عَلَى الْبَاطِلِ وَالتَّعَاوُنِ عَلَى الْمَآثِمِ
(المائدة،ص:478،ج:1،ط: دار القرآن الكريم)
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:
قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: ((لا يدخلُ الجنَّةَ خِبٌّ ولابخيلٌ ولا منَّانٌ)…قوله: ((خب)) :خَدَّاعٌ يُفْسِدُ بَيْنَ النَّاسِ بِالْخِدَاعِ
(بَابُ الْإِنْفَاقِ وَكَرَاهِيَةِ الْإِمْسَاكِ،ص:1324،ج:4،ط: دار الفكر)
وفي البناية:
والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل، كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم، وإنما سمي أجير واحد؛ لأنه لا يمكنه أن يعمل لغيره )…..لغيره) أي لغير المستأجر
(فصد الفصاد ،ص:319،ج:10،ط: دار الكتب العلمية)
وفي مجلة الاحكام العدلية:
هُوَ الْأَجِيرُ الْخَاصُّ الَّذِي اُسْتُؤْجِرَ عَلَى أَنْ يَعْمَلَ لِلْمُسْتَأْجِرِ فَقَطْ كَالْخَادِمِ الْمُوَظَّفِ
(الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي بَيَانِ الضَّوَابِطِ الْعُمُومِيَّةِ،ص:81،ج:1،ط:نور محمد)
وفي المحيط البرهاني:
والأجير الخاص: من يستحق الأجر بتسليم النفس. وبمضي المدة، ولا يشترط العمل في حقه لاستحقاق الأجر. وبعضهم قالوا:…. والأجير الخاص: من يقبل العمل من واحد.
(في بيان حكم الأجير الخاص والمشترك،ص:585،ج:7،ط: دار الكتب العلمية)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 20 Aug 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔