سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-687 Fatwa no: 1448-687

گھوڑی اور اس کی بچی کو ایک ہی گھوڑے سے کراس کرانے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھوڑی اور اس کی بچی دونوں کوکسی ایسےگھوڑے سے کراس کرایا جا سکتا ہےجو اس کا باپ نہ ہو (یعنی جو ان کی نسل میں سے نہ ہو بلکہ الگ نسل کا ہو)؛كيونکہ میں نے یہ بات کسی سے سنی ہے کہ ماں اور اس کی بچی کو ایک ہی گھوڑے سے کراس نہیں کرایا جا سکتا، کیا یہ درست ہے؟
جواب :

جانورانسانوں کی طرح  شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے؛اس لیے صورت مسئولہ میں   گھوڑی اور اس کی بیٹی  دونوں کو  ایک ہی گھوڑے سے (کراس)جفتی کروانا  درست ہے اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔ 
كمافي مرقاة المصابيح:
 (فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ) : أَيْ إِنَّ إِنْزَاءَ الْفَرَسِ عَلَى الْفَرَسِ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ لِمَا ذُكِرَ مِنَ الْمَنَافِعِ: أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَحْكَامَ الشَّرِيعَةِ، وَلَا يَهْتَدُونَ إِلَى مَا هُوَ أَوْلَى لَهُمْ وَأَنْفَعُ سَبِيلًا.
(اعداد آلة الجهاد،ص:2508،ج:6،ط: دار الفكر)
وفي الموسوعةا لفقية:
الإنْزَاءُ الَّذِي لاَ يَضُرُّكَالإنْزَاءِ عَلَى مِثْلِهِ أَوْ نَحْوِهِ أَوْ مُقَارِبِهِ جَائِزٌ، كَخَيْلٍ بِمِثْلِهَا أَوْ بِحَمِيرٍ،
(الْحُكْمُ الإْجْمَالِي۔:330،ج:6،ط: دارالسلاسل)
وفي البناية:
وإنزاء الحمير على الخيل) ش: أي ولا بأس بإنزاء الحمير على الخيل، والإنزاء ارتكاب الحمر على الخيل وثلاثيته
(إنزاء الحمير على الخيل،ص:244،ج:12،ط: دار الكتب العلمية)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 02 Sep 2026