سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-695 Fatwa no: 1448-695

مدرسے والوں کا وقف کردہ قاعدوں کو بچوں پر فروخت کرنا

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے ایک مدرسے کے لیے قاعدے وقف کر دیے مدرسے میں ان کی ضرورت نہیں تھی تو مدرسے والوں نے ان قاعدوں کو مسجد کے بچوں پر بیچ دیے اب سوال یہ ہے کہ مدرسے والوں کا یہ کام جائز ہے یا نہیں اور جو قاعدے بیچ دیے ہیں ان کے پیسوں کو مدرسے کے کسی اور مد میں خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب :

بصورت مسئولہ وقف کرنے والے  نے قاعدے  تلاوت کرنے کی غرض سے مدرسے میں وقف کیے ہیں لیکن  مدرسے میں ضرورت سے زائد ہونے کی وجہ سے وہ مقصد پورا نہیں ہورہا ہے ؛اس لیے مدرسے والوں کا ان قاعدوں کو مسجد میں بچوں  پر بیچ کر ان پیسوں کو مدرسے کے کسی اور مد میں خرچ کرنا جائزہے ۔ 
كما في البناية:
(وَإِذَا صَحَّ الْوَقْفُ لَمْ يَجُزْ بَيْعُهُ وَلَا تَمْلِيكُهُ
(الوقف،ص:220،ج:6،ط:دارالفكر)
وفي البحر الرائق:
إذا وقف مصحفا على أهل مسجد لقراءة القرآن إن كانوا يحصون جاز، وإن وقف على المسجد جاز ويقرأ في ذلك المسجد وفي موضع آخر ولا يكون مقصورا على هذا المسجد
(الوقف،ص:337،ج:5،ط: بيروت)
وفي الدر المختار:
(وَصَرَفَ)الْحَاكِمُ أَوْ الْمُتَوَلِّي حَاوِي (نَقْضَهُ) أَوْ ثَمَنَهُ إنْ تَعَذَّرَ إعَادَةُ عَيْنِهِ (إلَى عِمَارَتِهِ إنْ احْتَاجَ وَإِلَّا حَفِظَهُ لَهُ لِيَحْتَاجَ) إلَّا إذَا خَافَ ضَيَاعَهُ فَيَبِيعَهُ وَيُمْسِكَ ثَمَنَهُ لِيَحْتَاجَ حَاوِي
(مَطْلَبٌ فِي الْوَقْفِ إذَا خَرِبَ،ص:377،ج:4،ط:دارالفكر)
وفيه ايضا:
وفي الدرر وقف مصحفا على أهل مسجد للقراءة إن يحصون 
( مطلب في وقف المنقول قصدا،ج:4،ص:365،ط: دار الفكر)
وفي رد المحتار:
إنَّ شَرَائِطَ الْوَاقِفِ مُعْتَبَرَةٌ إذَا لَمْ تُخَالِفْ الشَّرْعَ وَهُوَ مَالِكٌ، فَلَهُ أَنْ يَجْعَلَ مَالَهُ حَيْثُ شَاءَ مَا لَمْ يَكُنْ مَعْصِيَةً وَلَهُ أَنْ يَخُصَّ صِنْفًا مِنْ الْفُقَرَاءِ، وَكَذَا سَيَأْتِي فِي فُرُوعِ الْفَصْلِ الْأَوَّلِ أَنَّ قَوْلَهُمْ شَرْطُ الْوَاقِفِ كَنَصِّ الشَّارِعِ أَيْ فِي الْمَفْهُومِ وَالدَّلَالَةِ، وَوُجُوبِ الْعَمَلِ بِهِ
(مَطْلَبٌ فِي وَقْفِ الْمَنْقُولِ قَصْدًا،ص:366،ج:4،ط:دارا لفكر)
وفيه ايضا:
لَا يُشْتَرَطُ قَبُولُ الْمَوْقُوفِ عَلَيْهِ لَوْ غَيْرَ مُعَيَّنٍ كَالْفُقَرَاءِ
( مطلب قد يثبت الوقف بالضرورة،ص:342،ج:4،ط:دارالفكر)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 02 Sep 2026