نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
ایک آدمی کو ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے فری سم ملتے ہیں اور وہ ان سموں کو آگےدوسرے لوگوں کوفری دیتا ہے ،جس پر ٹیلی نار کمپنی اس شخص کو کمیشن دیتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ بعض اوقات یہ آدمی ان ٹیلی نار سموں کو دوسرے لوگوں پر اپنے لئےبیس ،تیس روپے کا بیچ دیتے ہیں،تو کیا اس کیلئے کمیشن کیساتھ ساتھ یہ پیسے لینا بھی جائز ہے یا نہیں ؟ نیز بعض لوگ کہتے ہیں کہ ٹیلی نار کمپنی قادیانیوں کی کمپنی ہے ،تو کیا پھر ان کے لئے دلالی کے طور پر کام کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
واضح رہے کہ عقد وکالت میں وکیل کو اتنے تصرف کا اختیار حاصل رہتا ہے جتنے تصرف کا اختیار دیا گیا ہو،اس سے تجاوز کرنا جائز نہیں ،لہذا صورت مسئولہ میں ہماری معلومات کے مطابق کمپنی کی طرف سے شخص مذکور کو سم بیچنے کی اجازت نہیں ہوتی،اس لئے اس کیلئے یہ پیسے لینا شرعا جائز نہیں ہے،جہاں تک کمپنی کا تعلق ہے ،تو وہ ناروے ملک کی ہے اور ان کے ساتھ کمیشن کے طور پر کام کرنا جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں اور اس کمپنی کا قادیانیوں کی کمپنی ہونا تحقیق سے ثابت نہیں ہے ۔
كما فى الفتاوى الهندية:
يجوز للواهب أن يوكل بالتسليم وللموهوب له أن يوكل بالقبض... وإذا وكل رجلا أن يهب الثوب لفلان على عوض يقبض منه ففعل ذلك غير أن العوض أقل من قيمة الهبة فهو جائز في قول أبي حنيفةرحمه الله تعالى.
(فصل فى التوكيل بالهبة،ج3،ص600،ط:دارالفكر)
وفي فتح القدير:
أَنَّ الْوَكِيلَ مِنْ حَيْثُ هُوَ وَكِيلٌ يَمْلِكُ جِنْسَ التَّصَرُّفِ مِنْ جِهَةِ الْمُوَكِّلِ عَلَى أَنَّ الْمَالِكَ يَثْبُتُ لَهُ خِلَافَةٌ عَنْ الْمُوَكِّلِ فِيمَا تَصَرَّفَ فِيهِ بِطَرِيقِ الْوَكَالَةِ.
(كتاب الوكالة،ج8،ص13،ط:دارالفكر)
وفي حاشية ابن عابدين:
قال في التاترخانية وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم وفي الحاوي سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار فقال أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام.
(مطلب في أجرة الدلال،ج6،ص63،ط:دارالفكر)
Mufti
تاریخ جواب: 11 Mar 2026
تاریخ اشاعت: 15 Jun 2026
واللہ اعلم بالصواب
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔