سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-753 Fatwa no: 1448-753

افضل استغفار کون سا ہے؟

براہ راست فتویٰ
سوال :
یا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ (الف)استغفار کونسا افضل ہے ؟ (ب) میں ایک جگہ ڈیوٹی کرتا ہوں بعض دفعہ میری ڈیوٹی سخت جگہ لگتی ہے کہ دودو دن ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے ،اس کے لئے کوئی دعا بتائیں کہ میری ڈیوٹی آسانی والی جگہ میں لگے۔
جواب :

(الف)احادیث مبارکہ میں منقول  تمام استغفار اچھے ہیں، اور ہرایک کی اپنی تاثیر ہے،جن ميں سے چند استغفاردرج  ذیل  ہیں۔ 
(1)  ایک حدیث مبارکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ  "سید الاستغفار "یہ ہے:
  "اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّى، لَا إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ، خَلَقْتَنِى وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَىَّ، وَأَبُوءُ لَكَ  بِذَنْبِى، اغْفِرْ لِي؛ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ،"․ 
نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ثواب کی امید رکھتے ہوئے اسے دن(یعنی صبح کے وقت پڑھ لے) میں  پڑھ لے اور شام سے پہلے انتقال کرجائے تو وہ اہل   جنت میں سے ہوگا اور جو رات کے وقت ثواب کے یقین کے ساتھ پڑھ لے اور صبح سے پہلے انتقال کرجائے تو وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔ (بخاری شریف: 4/118) 
 (2)اسی طرح ایک اور  حدیث مبارکہ میں  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  کہ" جو شخص بستر پر لیٹتے وقت تین مرتبہ یہ  الفاظ " أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، غَفَرَ اللهُ لَهُ ذُنُوبَهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ رَمْلِ عَالِجٍ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ عَدَدِ وَرَقِ الشَّجَرِ "کہے  تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف فرمادیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابرہوں،  اگرچہ وہ عالج( جما ہوا ریت کا ڈھیر)  ریت  کے برابر ہوں،اگرچہ وہ درختوں کے پتوں کی تعداد کت برابرہوں۔ (مسند احمد: 17/130) 
(ب)اپنی ڈیوٹی میں آسانی کے لئے آپ مندرجہ ذیل  دعاؤں کا اہتمام کیا کریں ۔
(1)«اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْتَ». 
ترجمہ: اے اللہ !کوئی آسانی نہیں  مگر جسے آپ  آسان فرما دیں اور آپ ہی مشکل کو جب چاہیں آسان بنا دیں۔(صحیح ابن حبان:3/255)
(2)«اللَّهُمَّ الطُفْ لِي فِي تَيْسِيرِ كُلِّ عَسِيرٍ، فَإِنَّ تَيْسِيرَ كُلِّ عَسِيرٍ عَلَيْكَ يَسِيرٌ، وَأَسْأَلُكَ الْيُسْرَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»".
ترجمہ:اے اللہ میری ہر مشكل کو آسان فرما کے مجھے پر رحم فرما،بیشک  ساری مشکلوں کو آسان کرنا تیرے لئے  آسان ہے اور میں تجھ سے  دنیا و آخرت  میں آسانی اور عافیت کی دعا کرتا ہوں   ۔( المعجم الأوسط:2/61)
كما في صحيح البخاري:
عن شَدّادِ بنِ أوْسٍ رضيَ اللهُ عنهُ عنِ النّبي - صلى الله عليه وسلم - قالَ: "سَيِّدُ الاِسْتِغْفَارِ أَنْ تَقُولَ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّى، لَا إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ، خَلَقْتَنِى وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَىَّ، وَأَبُوءُ لَكَ  بِذَنْبِى، اغْفِرْ لِي؛ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ، قَالَ: وَمَنْ قَالَهَا مِنَ النَّهَارِ مُوقِنًا بِهَا، فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِي؛ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَمَنْ قَالَهَا مِنَ اللَّيْلِ وَهْوَ مُوقِنٌ بِهَا، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ؛ فَهْوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
  (باب التوبه:ج:4،ص:118،ط:الرياض)
وفي مسند أحمد:
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يَأْوِي إِلَى فِرَاشِهِ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، غَفَرَ اللهُ لَهُ ذُنُوبَهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ رَمْلِ عَالِجٍ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ عَدَدِ وَرَقِ الشَّجَرِ "
(ج:17،ص:130،ط:مؤسسة الرسالة)
وفي المعجم الأوسط:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا وَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ، شَيَّعَهُ، وَزَوَّدَهُ هَذِهِ الْكَلِمَاتِ: «اللَّهُمَّ الطُفْ لِي فِي تَيْسِيرِ كُلِّ عَسِيرٍ، فَإِنَّ تَيْسِيرَ كُلِّ عَسِيرٍ عَلَيْكَ يَسِيرٌ، وَأَسْأَلُكَ الْيُسْرَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ»".
(ج:2،ص:61،ط:دارالحرمين)
وفي صحيح ابن حبان:
عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَهْلًا إِذَا شِئْتَ».
(ج:3،ص:255،ط: مؤسسة الرسالة)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 26 Sep 2026