نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںواضح رہے کہ جو شخص حرم جانے کی نیت سے میقات سے گزرہا ہو تو اس پر احرام باندھنا اوراسی احرام سے عمرہ کرنا ضروری ہے،بصورت دیگر اس پر ایک دم لازم آئےگا، البتہ بغیر احرام کےمیقات سے گزرنے کی صورت میں دوبارہ میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کرنے سے دم ساقط ہوجائے گا۔ بصورت مسئولہ شخص مذکور کا میقات سے بغیر احرام کےگزرنے کی وجہ سے ایک دم لازم آئے گا،البتہ اگر شخص مذکور اپنے میقات(یعنی یلملم) کی طرف لوٹ کر احرام باندھ کر عمرہ ادا کرنے سے دم ساقط ہوجائے گا،لیکن اگر وہ میقات پر واپس نہیں جاتا بلکہ مسجد عائشہ سے احرام باندھتا ہے تو اس صورت میں اس پر دم لازم ہوگا۔
نیز جو شخص کسی دوسرے ملک اپنے کام سے جارہا ہو اور اس کا حرم میں جانے کا کوئی ارادہ نہ ہو توصرف جہاز کا جدہ ائیرپورٹ پرکچھ دیر رکنے کی وجہ سے اس شخص پر احرام باندھنا اور عمرہ ادا کرنا لازم نہیں ۔
الفتاوي الهندية:
إذا دخل الآفاقي مكة بغير إحرام وهو لا يريد الحج والعمرة فعليه لدخول مكة إما حجة أو عمرة فإن أحرم بالحج أو العمرة من غير أن يرجع إلى الميقات؛ فعليه دم لترك حق الميقات وإن عاد إلى الميقات وأحرم فهذا على وجهين فإن أحرم بحجة أو عمرة عما لزمه خرج عن العهدة...الخ
(الباب العاشر في مجاوزة الميقات بغير إحرام،۱/۲۵۳،دارالفكر)
رد المحتار على الدر المختار:
والآفاقي إنما يحرم من الميقات أو قبله، ولا تحل مجاوزته بغير إحرام؛ حتى لو جاوزه ثم أحرم لزمه دم ما لم يعد إليه محرما كما سيأتي في باب مجاوزة الميقات بغير إحرام .
(باب القران،۲/۵۳۱،دارالفکر)
العناية شرح الهداية:
وَفَائِدَةُ التَّأْقِيتِ الْمَنْعُ عَنْ تَأْخِيرِ الْإِحْرَامِ عَنْهَا، لِأَنَّهُ يَجُوزُ التَّقْدِيمُ عَلَيْهَا بِالِاتِّفَاقِ، ثُمَّ الْآفَاقِيُّ إذَا انْتهَى إلَيْهَا عَلَى قَصْدِ دُخُولِ مَكَّةَ عَلَيْهِ أَنْ يُحْرِمَ قَصَدَ الْحَجَّ أَوْ الْعُمْرَةَ أَوْ لَمْ يقْصِدْ عِنْدَنَا لِقَوْلِهِ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ - «لَا يُجَاوِزُ أَحَدٌ الْمِيقَاتَ إلَّا مُحْرِمًا»
وَقوْلُهُ (وَفَائِدَةُ التَّأْقِيتِ) وَاضِحٌ. وَقوْلُهُ (عَلَى قَصْدِ دُخُولِ مَكَّةَ) قيَّدَهُ بِذَلِكَ لِأَنَّهُ لَوْ لَمْ يَقْصِدْ ذَلِكَ لَيْسَ عَلَيْهِ أَنْ يُحْرِمَ.
(۲/۴۲۵،ط:دارالفكر)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 26 Sep 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔