سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-772 Fatwa no: 1448-772

حادثے سے ضائع شدہ بھنوؤں کو ٹیٹو کے ذریعے پُر کرنے کا حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بچپن میں ایکسیڈینٹ کی وجہ سے سر پھٹ گیا تھا جس میں بھنویں ( آئی برو) پر بھی ٹانکے لگے اور اب وہاں بال نہیں ہے جوکہ چہرے پر کٹی ہوئی بھنویں برا لگنے سے آئی پنسل سے گزارا ہو رہا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ ٹیٹو ( گدوانا ) سے آئی برو کی خالی جگہ کو پر کروا سکتے ہیں تاکہ روز روز کی پریشانی سے بچ سکیں،رہنمائی فرما دیں )یہ کسی خاتون کے ساتھ مسئلہ ہے(۔
جواب :

واضح رہے کہ ٹیٹو بنوانا گناہ کبیرہ ہے اور  احادیث مبارکہ میں ٹیٹو بنوانے والے مرد و عورت پر لعنت فرمائی ہے،بصورت مسئولہ مذکورہ عورت کے لئے آئی برو کی جگہ ٹیٹو بنوانا جائز نہیں ،البتہ موجودہ دور میں آئی برو کے بہت سارے علاج ہیں جیسا کہ آئی برور ٹرانسپلاٹ وغیرہ اگر وسعت ہو تو وہ کروا لیا جائے ۔
كما في صحيح البخاري:
عن نافع عن ابنِ عُمَرَ رضي اللهُ عَنهُما أَنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: "لَعَنَ اللهُ الوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالوَاشِمَةَ والمُسْتَوْشِمَةَ.
(باب المُسْتَوْشِمَةَ،ج:4،ص:55،ط:الرياض)
وفي  طرح التثريب في شرح التقريب:
(الْعَاشِرَةُ) فِيهِ النَّهْيُ عَنْ الْوَشْمِ، وَهُوَ بِفَتْحِ الْوَاوِ وَإِسْكَانِ الشِّينِ الْمُعْجَمَةِ أَنْ تُغْرَزَ إبْرَةٌ أَوْ مِسَلَّةٌ أَوْ نَحْوَهُمَا فِي مَوْضِعٍ مِنْ الْبَدَنِ كَالشَّفَةِ أَوْ الْمِعْصَمِ أَوْ غَيْرِهِمَا حَتَّى يَسِيلَ الدَّمُ ثُمَّ يُحْشَى ذَلِكَ الْمَوْضِعُ بِالْكُحْلِ أَوْ النُّورَةِ فَيُحَضَّرُ، وَقَدْ يُفْعَلُ ذَلِكَ بِدَارَاتٍ وَنُقُوشٍ وَقَدْ يُقَلَّلُ وَقَدْ يَكْثُرُ وَهُوَ حَرَامٌ...
(ج:8،ص:204،ط:دارالفكر)
وفي رد المحتار على الدر المختار:
ووصل الشعر بشعر الآدمي حرام سواء كان شعرها أو شعر غيرها لقوله - صلى الله عليه وسلم - «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والواشرة والمستوشرة والنامصة والمتنمصة» النامصة التي تنتف الشعر من الوجه والمتنمصة التي يفعل بها ذلك.
وفي تحتة: (قوله «لعن الله الواصلة» إلخ) والواشمة: التي تشم في الوجه والذراع، وهو أن تغرز الجلد بإبرة ثم يحشى بكحل أو نيل فيزرق والمستوشمة: التي يفعل بها ذلك بطلبها.
(ج:6،ص:373،ط:دارالفكر)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 26 Sep 2026