سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-776 Fatwa no: 1448-776

اٹیچ باتھ روم میں وضو کی دعا پڑھنے کا شرعی حکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: اٹیچ باتھ روم میں جب بیت الخلاء اور وضوء خانے کے درمیان کوئی آڑ نہ ہو،تو کیا وضوء کی دعا پڑھی جا سکتی ہیں؟
جواب :

واضح رہے کہ نجاست والے مقامات   پر اللہ  کا ذکر  کرنا  درست نہیں ،صورت مسئولہ میں  اٹیچ باتھ روم   میں  جہاں بیت الخلاء اور وضوء خانے   کے درمیان کوئی آڑ نہ ہو  وہ حکما ًایک ہی جگہ شمار ہوتی ہے، اس لیے وہاں وضوء کی دعا نہیں پڑھنی  چاہیئے  ،البتہ بہتر یہ ہے کہ اٹیچ باتھ روم  میں داخل ہونے سے پہلے دعا  پڑھ لی جائے اور اگر پہلے  یاد نہ رہے ،زبان ہلائے بغیردل  ہی  میں پڑھ لے ۔
کما في الدر المختار مع رد المحتار:
(وَ) الْبُدَاءَةُ (بِالتَّسْمِيَةِ) قَوْلًا، وَتَحْصُلُ بِكُلِّ ذِكْرٍ، لَكِنَّ الْوَارِدَ عَنْهُ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ «بِاسْمِ اللَّهِ الْعَظِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى دِينِ الْإِسْلَامِ» (قَبْلَ الِاسْتِنْجَاء وَبَعْده) إلَّا حَالَ انْكِشَافٍ وَفِي مَحَلِّ نَجَاسَةٍ فَيُسَمِّي بِقَلْبِهِ...الخ
(سنن الوضوء،ج:1،ص:109،ط: دار الفكر)
وفي رد المحتار:
الظَّاهِرُ أَنَّ الْمُرَادَ أَنَّهُ يُسَمِّي قَبْلَ رَفْعِ ثِيَابِهِ إنْ كَانَ فِي غَيْرِ الْمَكَانِ الْمُعَدِّ لِقَضَاءِ الْحَاجَةِ، وَإِلَّا فَقَبْلَ دُخُولِهِ، فَلَوْ نَسِيَ فِيهِمَا سَمَّى بِقَلْبِهِ، وَلَا يُحَرِّكُ لِسَانَهُ تَعْظِيمًا لِاسْمِ اللَّهِ تَعَالَى...الخ
(سنن الوضوء،ج:1،ص:109،ط: دار الفكر)
وفي الفتاوي الهندية:
(مِنْهَا التَّسْمِيَةُ).... وَلَا يُسَمِّي فِي حَالِ الِانْكِشَافِ وَلَا فِي مَحَلِّ النَّجَاسَةِ.
(الْفَصْلُ الثَّانِي فِي سُنَنِ الْوُضُوءِ،ج:1،ص:6،ط: دار الفكر)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 26 Sep 2026