سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-816 Fatwa no: 1448-816

احرام کی ناپاک چادروں میں طواف کرنے کاحکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ : ایک شخص نے عمرہ کا طواف کیا،جب طواف سے فارغ ہوا،تو اس کو احرام کی چادروں پر خون دکھائے دیا،اور پھر اس نے خون صاف کرلیا،لیکن پوچھنا یہ تھا کہ اس کاطواف صحیح ہوایا اعادہ کرنا ہوگا؟
جواب :

صورت مسئولہ میں اگر احرام کے چادروں پر خون درہم کی مقدار سے زیادہ تھا،تب تو طواف مکروہ ہوا،اعادہ کرلینا بہتر ہے،ورنہ اعادہ کی ضرورت نہیں۔
في الجوهرة النيرة:
وَتَكَلَّمَ أَصْحَابُنَا الْمُتَأَخِّرُونَ فِي أَنَّ الطَّهَارَةَ هَلْ هِيَ وَاجِبَةٌ أَوْ سُنَّةٌ فَقَالَ ابْنُ شُجَاعٍ سُنَّةٌ.وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الرَّازِيّ وَاجِبَةٌ وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّهَا لَيْسَتْ بِشَرْطٍ فِي الطَّوَافِ أَنَّ الطَّوَافَ رُكْنٌ مِنْ أَرْكَانِ الْحَجِّ فَلَمْ تَكُنْ الطَّهَارَةُ مِنْ شَرْطِهِ كَالْوُقُوفِ وَإِنْ طَافَ وَفِي ثَوْبِهِ نَجَاسَةٌ أَكْثَرُ مِنْ قَدْرِ الدِّرْهَمِ كُرِهَ لَهُ ذَلِكَ وَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ.
(كتاب الحج،ج:1،ص:161،ط: المطبعةالخيرية)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 27 Oct 2026