نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںواضح رہے کہ ان اشیاء کو قرض پر دیا جاسکتا ہے جو مثلی ہو (یعنی اس کا مثل موجود ہو ) جیسے مکیلی (خاص پیمانے سے دی جانے والی اشیاء ) ،موزونی (وہ اشیاء جو تولی جاتی ہوں جیسے: گندم،چاول ،وغیرہ ) عددی متقارب (وہ عددی چیزیں جو آپس میں عموما برابر ہوں مثلا:انڈے وغیرہ ) البتہ غیر مثلی اشیاء کو قرض پر دینا جائز نہیں مثلا:جانور وغیرہ کیونکہ یہ چیزیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔
لہذا بصورت مسؤلہ آپ کا ایک من گندم بطور قرض لینا جائز ہے۔کیونکہ گندم وزنی چیز ہے ،البتہ قرض خواں کو کسی بھی وقت مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے، چاہے گندم کی کٹائی کے بعد ہو یا پہلے۔
الفتاوى الهندية :
ويجوز القرض فيما هو من ذوات الأمثال كالمكيل والموزون والعددي المتقارب كالبيض ولا يجوز فيما ليس من ذوات الأمثال كالحيوان والثياب والعدديات المتفاوتة
(الباب التاسع فی القرض و الاستقراض،۳/۲۰۱، دار الفکر)
المبسوط للسرخسي :
وإذا ثبت هذا فنقول: الإقراض جائز في كل مكيل، أو موزون، وكذلك في العدديات المتقاربة كالجوز، والبيض؛ لأنها مضمونة بالمثل
(باب القرض و الصرف فيه،،۱۴/۳۱،دار المعرفة - بيروت)
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع :
والأجل لا يلزم في القرض - سواء كان مشروطا في العقد أو متأخرا عنه بخلاف سائر الديون، والفرق من وجهين: أحدهما - أن القرض تبرع.ألا يرى أنه لا يقابله عوض للحال.
(فصل فی شرائط رکن القرض،۳۹۶/۷ دار الکتب العلميه)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 27 Oct 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔