نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںصورت مسئولہ میں جب تحقیقی ادارہ تحقیقی مقالہ اور مقالے کا مواد صرف طلبا ء کی رہنمائی اور تعلیم کی مدد کےلئے مہیا کرتا ہے۔اورادارہ واضح طور پر یہ شرط عائد کرتا ہے کہ بعینہ جوں کا توں اس مقالہ کو جمع کرنا سختی سے منع ہے،جیسا کہ یہ شرط ادارے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔اور مزید یہ کہ یہ شرط قانونی اعتبار سے بھی نافذ کی جاتی ہے ،جوکہ......
اس ادارے کی خصوصیت ہے۔اور طلباء کو مواد حوالہ کرتے وقت بقاعدہ ان سے اس شرط پر پورا اترنے کا عہد لیاجاتا ہے۔تو اس صورت میں دھوکہ اور فراڈ نہ ہونے کی وجہ سے مقالہ پر اجرت لینا درست ہے،بشرطیکہ عقد کرتے وقت اجرت متعین کی جائے تاکہ عاقدین کی رضامندی حاصل ہو اور بعد میں مفضی الی النزاع (جھگڑے کا سبب)نہ ہو۔پھر بھی اگر کوئی طالب ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعینہ وہی مقالہ جمع کرواتا ہے ،تو اس پر وہ عند اللہ ماخوذ ہوگا۔ادارہ اس سےبری الذمہ ہے۔
مختصر القدوري:
ولا تصح حتى تكون المنافع معلومة والأجرة معلومة.
(كتاب الإجارة،394/1،ط:البشری)
الدرالمختار:
وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة.
(كتاب الإجارة،6/3،ط:دارالفكر)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 27 Oct 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔