سوال پوچھیں

نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں

سوال پوچھیں

فہرستِ ابواب

فتویٰ نمبر : 1448-834 Fatwa no: 1448-834

باپ شریک بھائی کی ماں شریک بہن سے نکاح کرنے کاحکم

براہ راست فتویٰ
سوال :
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ: کیا کسی شخص کااپنے باپ شریک بھائی کی ماں شریک بہن سے نکاح کرنا جائزہے؟مثلا فاطمہ کی بیٹی ہے زینب جو خالد سے پیدا ہوئی ،خالد کے فوت ہونے کے بعد فاطمہ نے زید سے شادی کی ،جس سے عاصم پیداہوئے۔زید کا ایک اور بیٹا منیر ہے جو اس کی پہلی بیوی شبانہ سے ہے۔تو اب پوچھنا یہ تھا کہ منیر کی شادی زینب سے ہوسکتی ہے؟
جواب :

صورت مسئولہ میں منیر کی شادی اپنے باپ شریک بھائی   زید ،کی ماں شریک بہن  زینب سےشرعا درست ہے۔

قال تعالى في القرآن المجيد:
حرمت عليكم امهتكم........وأحل لكم ما وراء ذلكم.
(النساء،الجزء:4،الآية:23)
مختصر القدوري:
كما يجوز أن يتزوج بأخت أخيه من النسب.
(كتاب الرضاع،570/1،ط:البشرى)

واللہ اعلم بالصواب

تاریخ اشاعت: 27 Oct 2026