نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںواضح رہے کہ ٹریڈنگ ایپ کی کمائی چند محظورات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے:
1۔اس میں جو کوئین خریدے اور بیچے جاتے ہیں ،یہ ڈیجیٹل اور فرضی کرنسی ہوتی ہے اس کی کوئی حقیقت اور وجود نہیں ہوتا،اس لئے اس میں خرید وفروخت کی شرائط متحقق نہیں ہوگی۔
2۔اسی طرح کرنسی کی بیع کرنسی کے بدلے میں یہ بیع صرف کہلاتی ہے،جس میں قبضہ فی المجلس شرط ہےاور اادھار ناجائز ہے۔جبکہ اس ٹرید میں کرنسی کی بیع کے وقت ان شرائط کو نظر انداز کیا جاتاہے۔
3۔اس ایپ میں ایڈ ہونے کے لئے جو تیس یا چالیس ہزار روپےجمع کرانے کا مطالبہ کیاجاتاہے،یہ شرط بھی فاسد اورناجائز ہے۔
4۔اور عموما ایپ کی دنیا میں دھوکہ اور فراڈ سے کام لیاجاتاہے،جوکہ حرام ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں ٹریڈنگ ایپ کی کمائی ان مذکورہ محظورات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔
تبيين الحقائق:
«لا يحل سلف وبيع ولا شرطان في بيع ولا ربح ما لم يضمن ولا بيع ما ليس عندك» (قوله لا يحل سلف) صورة النهي عن بيع وسلف أن يكون البيع بشرط منفعة القرض أو الهبة والصدقة وما أشبه ذلك وصورة الشرطين في بيع أن يبيع عبيده بألف درهم إلى سنة أو بألف وخمسمائة إلى سنتين ولم يبينا العقد على أحدهما كذا في شرح الطحاوي. اهـ.
(باب بيع الفاسد،54/4،ط: المطبعة الكبرى الأميرية)
الجوهرة النيرة:
وَمَنْ بَاعَ سِلْعَةً بِسِلْعَةٍ أَوْ ثَمَنًا بِثَمَنٍ قِيلَ لَهُمَا سَلِّمَا مَعًا...وَبَيْعُ الثَّمَنِ بِالثَّمَنِ يُسَمَّى...... بَيْعُ الصَّرْفِ.
(باب خیار الشرط،190/1،ط:المطبعة الخيرية)
النتف في الفتاوى:
بيع الصّرْف وَهُوَ جَائِز وَلَا تجوز فِيهِ النَّسِيئَة الْبَتَّةَ فِي قَول ابي حنيفَة واصحابه.
(البيوع الجائزة،441/1،ط:دار الفرقان)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 27 Oct 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔