نیا سوال پوچھنے کےلئے یہاں کلک کریں،سوال بھیجنے کے بعد جواب کےلئے کم ازکم ایک ہفتے تک انتظار فرمائیں
سوال پوچھیںواضح رہے کہ جو مال مرحوم نے اپنے انتقال کے وقت چھوڑاہواور اس میں کسی دوسرے کا حق نہ ہوتو وہ تمام مال خواہ مکان ہو، دکان ہو یا عام گھر میں استعمال ہونے والی اشیاء ہوں،یااور کوئی سامان،وہ سب مرحوم کے ترکے میں شمار ہوتا ہے اور مرحوم کے سارے ورثاء اس کے حقدار ہوتےہیں ،جوکہ ان ہی میں تقسیم ہوگا، تقسیم کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس تمام ترکہ کو بیچ کر ہر وارث کو اس کے حصے کے مطابق رقم دی جائے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ اگر تمام ہی ورثاء عاقل و بالغ ہوں اور اشیاء کو آپس میں تقسیم کر لیں اگرچہ کوئی کم لینے پر راضی ہو تو بھی درست ہوگا ،لیکن کوئی ایک بھی وارث عاقل،بالغ نہ ہو، تو اس کواس کے حصے سے کم دینا درست نہیں ،اگرچہ وہ کم لینے پرراضی ہو۔لہذا صورت مسئولہ میں میت کے ترکہ میں عام گھریلو اشیاءکو بھی میت کی جائیداد کی طرح ورثاء میں ان کے حصص کے بقدر تقسیم کیاجائے گا،بشرطیکہ وہ قابل تقسیم ہوں، اور جو چیز قابل تقسیم نہ ہو یعنی تقسیم کے بعد قابل انتفاع نہ ہوتو اس کو ورثاء آپس کی رضامندی سے قیمت کے اعتبار سے تقسیم کرسکتے ہیں،یعنی کل اشیاء کی مالی مالیت کا تخمینہ لگایا جائے، اور پھر اسے شرعی حصص کے فیصد (مثلاً بیوہ، بیٹوں اور بیٹیوں کا حصہ) کے حساب سے ورثاء میں تقسیم کر دیا جائے۔ اور مشترکہ چیز جب تک استعمال کریں دوسرے ورثاء کی اجازت سے کریں۔اور میراث میں چاہے عام گھریلوں اشیاء ہی کیوں نہ ہو،دوسرے ورثاء کو محروم کرنے کےلئے کوئی بھی حیلہ (تدبیر) کرنا شرعا حرام،گناہ کبیرہ اور ناجائز ہے،کیونکہ میراث کا نظام اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ ایک اٹل اور حتمی قانون ہے۔تاہم اکرتمام ورثاء اتفاق کے ساتھ بشرطیکہ ان میں کوئی وراث نابالغ نہ ہو عام گھریلوں اشیاء کسی ایک وارث کےلئے چھوڑدیں،تو اس صورت میں یہ اشیاء اس کی ملکیت شمار ہو گی،پھر جیسے چاہے وہ تصرف کرسکتا ہے۔
القرآن المجيد:
للرجال نصيب مما ترك الوالدان والأقربون وللنساء نصيب مما ترك الوالدان والأقربون مما قل منه أو كثر نصيبا مفروضا.
(سورةالنساء،الجزء4،الآية:7)
ردالمحتار:
لأن التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية........وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك فلاتصح هبة صغير ورقيق.
(كتاب الفرائض،759/6،ط:دارالفكر)
واللہ اعلم بالصواب
تاریخ اشاعت: 29 Oct 2026
برائے کرم سوال بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیے:
رابطہ کرنے کا شکریہ۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی۔ ان شاءاللہ!
درخواست ناکام ہوگئی
!.Please complete the Captcha
آپ کا داخلہ موقوف ہے۔ تفصیل جاننے کے لیے دفتر تعلیمات سے رابطہ کریں۔
!.Please complete the Captcha
نتیجہ ابھی دستیاب نہیں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔
جامعۃ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء متوجہ ہوں۔